ایک ایسا واقعہ جس میں دو خواتین اپنے درجن بھر گارڈز کے ہمراہ ایک گھر میں گھستے دیکھا گیا۔ جہاں انہوں نے فلمی اداکارہ عظمیٰ خان اور انکی بہن کو تشدد اور ہراساں کیا گیا جبکہ ساتھ ہی ان کے گھر پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ جس کی ویڈیوز جب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ تو گویا سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپاء ہوگیا۔ لوگوں کی جانب اس کی شیدید مذمت کی گئی اور کاروائی کے لئے ٹرینڈز کی صورت میں مہم چلائیں گئیں۔
البتہ اب وقت گزرنے کے ساتھ معاملہ دن بہ دن دبتا چلا جارہا ہے۔ اپنے کیس کے حوالے سے اب اداکارہ عظمیٰ خان میں اب کافی پریشانی اور بیچینی نظر آتی ہے۔ اداکارہ عظمیٰ خان نے اہنی حالیہ ٹوئیٹ میں کہتی ہیں کہ ان کا کیس بلکل درست البتہ ان کے خلاف ہونے والی لعن و طعن اور نازیبا الفاظ کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کتنا تنگ نظر ہے جس میں عورتوں کو کمزور اور ناپسند کیا جاتا ہے اور مرد کی حاکمیت اور اس کی بات ہی سب سے اوپر تصور کی جاتی ہے۔
اداکارہ عظمی خان نے مزید لکھا کہ اس پورے واقعے اور تنازعہ نے ان کو توڑ کر رکھا دیا ہے، شاید اب وہ دوبارہ پہلی کی طرح مضبوطی اور ہمّت کے ساتھ زندگی ناگزار سکیں لیکن وہ تمام لوگوں سے التجا کرتی ہیں کہ اس معاملے کو ایک عورت کی دوسری عورت کے ساتھ لڑائی کے تناظر سے بلکل نہ دیکھیں۔
یاد رہے عظمیٰ خان کی یہ ٹوئٹ عین اس وقت آئی ہے جب گزشتہ روز پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت ملک ریاض نے ایک ٹوئیٹ کی جس کے مطابق انہوں اداکارہ عظمیٰ خان کے وکیل کے خلاف ہتک عزت کا کیس کرنے اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عظمی خان کے وکیل نے ان کے نام اس کیس کے حوالے سے بلکل غلط استعمال کیا، جس پر اب وہ قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔
یاد رہے ہے جب یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت عظمی خان نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنی پوری آزمائش اس واقعے میں بتائی تھی اور انہوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کی مدد کی جائے کیونکہ دوسری جانب ملک کے انتہائی طاقتور لوگ ہیں۔
عظمی خان نے مزید کہا تھا ان کو انکے گھر میں دو خواتین اور ان کے گارڈز نے گھس پر ہراساں اور بےعزت کیا اور ان دونوں بہنوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ان کے پاس اب مزید کھونے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے اور انہوں نے اب فیصلہ کرلیا کہ وہ اب پاکستان کے طاقتور ترین لوگوں لڑیں گی۔ یا تو وہ اس جنگ میں جیت جائیں گی یا پھر مار دی جائیں گی لیکن وہ پلیٹیں گی نہیں۔ اور وہ ملک ریاض کی بیٹیاں عنمبر ملک اور پشمینہ ملک سے لڑیں گی کیونکہ ان کے گھر میں یہ سب کچھ کرنے والی وہ ہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پولیس سے ان کی ایف آئی آر کاٹنے اور ان کے اور انکی بہن کے میڈیکل کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔
اگرچہ عظمی خان پاکستان فلم انڈسٹری کا اتنا معروف چہرہ نہیں البتہ انہوں نے فلم وار اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…