اداکار عثمان مختار بھی ہراسگی اور بلیک میلنگ کا شکار

آج بولی ووڈ ہو، لالی ووڈ ہو یا پھر ہالی ووڈ جنسی ہراسانی کے خلاف چلنے والی تحریک #می ٹو نے اپنی ایک مضبوط شناخت بنا رکھی ہے۔ اس حوالے سے اب مشہور پاکستانی اداکار عثمان مختار نے بھی حیرت انگیز انکشاف میں بتایا ہے کہ انہیں ایک خاتون میوزک ڈائریکٹر کی جانب سے تقریباً ڈیڑھ سال تک ہراساں اور بلیک میل کیا جاتا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے خاتون ویڈیو ڈائریکٹر کی جانب سے ہراسگی، ڈرایا دھمکایا اور بلیک میلنگ سمیت فیملی اور دوستوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تمام احوال بتایا۔

Image Source: Express Tribune

اداکار عثمان مختار اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ‘اس خاتون کی جانب سے ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے مجھے ہراساں، بلیک میل کیا جارہا ہے اور ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے’۔ لہٰذا انہوں نے ہراسانی سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت کی تھی، ایف آئی اے نے خاتون سے متعلق پتہ لگانے میں ایک سال کا وقت لیا اور پھر انہیں متعدد مرتبہ طلب کرنے میں مزید 6 ماہ کا عرصہ لگا۔ اس دوران میرے گھر والوں بالخصوص میری والدہ اور دوستوں کو ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ، ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

اداکار عثمان مختار نے مزید بتایا کہ ‘میری ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے، اس فرد کی وجہ سے میری بے چینی اب میری صحت کو نقصان پہنچا رہی ہے، میں خاموش رہا اور حکام کو اس سے نمٹنے دیا، تاہم اب میں تھک گیا ہوں’۔ چنانچہ میں چاہتا تھا کہ یہ مسئلہ خاموشی سے حل ہو جائے تاکہ ایک خاتون سے متعلق منفی تاثر نہ جائے لیکن اب میں مزید چپ نہیں رہ سکتا کیونکہ میرے کردار کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے’۔

اداکار عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں خاتون سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ان خاتون کے ساتھ 2016 میں ان کی ایک میوزک ویڈیو کے لیے کام کیا تھا، کام کے دوران خاتون سے تخلیقی بنیادوں پر مستقل اختلافات ہوئے اور بحث بھی ہوتی رہی، بالاخر خاتون کے پراجیکٹ سے علیحدہ ہو گیا، بعد ازاں خاتون نے بطور ڈائریکٹر مجھے کریڈٹ دیے بنا ویڈیو ریلیز کر دی لیکن میرے لیے یہ مسئلہ نہیں تھا۔

عثمان مختار کے مطابق کچھ سالوں بعد خاتون نے سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جھوٹے دعوے کرنے کا فیصلہ کیا، چند سالوں سے ان خاتون کے دعوے ان کے مزاج کے پیش نظر ہر پوسٹ پر تبدیل ہو جاتے ہیں ، وہ گزشتہ 3 سالوں سے مجھے پیغامات بھیج رہی ہیں لیکن میں نے ان پیغامات کا جواب نہیں دیا کیوں کہ مجھے جواب دینا مناسب نہیں لگا اور میں وہ پیغامات بھی پوسٹ کروں گا۔

مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی میں عثمان مختار کا کیا کردار؟

اس سلسلے میں اداکار عثمان مختار نے اس بات کو بھی باور کرایا کہ وہ خواتین کی آزادی رائے اظہارِ کا احترام کرتے ہیں اور کوئی خاتون جو ہراسانی یا بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں، تو جھوٹے دعووں سے متعلق اپنے تجربات کے باوجود وہ اس بات کا یقین کریں گے۔

بعدازاں پیغام کے آخر میں اداکار عثمان مختار کی جانب سے خاتون آرٹسٹ کے پیغامات کا اسکرین شارٹ بھی اپنی اسٹوریز میں شیئر کیا، البتہ انہوں نے اپنی اسٹوری میں خاتون کا نام کہیں بھی استعمال نہیں کیا۔

واضح رہے چند ماہ قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکار اظفر رحمان نے بھی اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراساں کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے بھی ان خواتین فنکاروں کا نام لینے سے اجتناب کیا تھا، البتہ ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہمیشہ ٹھیک نہیں ہوسکتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago