دنیا کی وقتی رونق اور چمک چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنا یقیناً کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا ہے لیکن جو لوگ چھوڑ کر اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ انہیں ہمیشہ معاشرے میں ایک الگ عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ ایسا ہوا کچھ سابقہ ماڈل عثمان بیگ کی زندگی میں جنہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہتے ہوئے اپنی بقیہ زندگی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر گزارنے کا فیصلہ کیا۔
عثمان بیگ نے محض 20 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، اس دوران کیرئیر میں انہوں نے ماڈلنگ، اداکاری اور ڈانس جیسے شعبوں میں خوب اپنا نام بنایا، گویا یوں کہیں کہ دن بدن کامیابی اور ترقی ان کا مقدر بن رہی تھی۔ ایک نوجوان کو زندگی میں کیا چاہئے ہوتا ہے، پیسا، گلیمر ، شہرت وہ سب کچھ عثمان زندگی میں حاصل کررہے تھے، روز بڑے بڑے کے ساتھ کام کررہے تھے، اگر کمی تھی بس دل میں ایک سکون کی کمی تھی، لگتا تھا کہ شاید سب ہوکر بھی نہیں ہے۔
سابقہ ماڈل عثمان بیگ دوران شوبز اس ہی کشمکش میں مبتلا تھے اور جاننے کی کوشش کرتے رہے کہ کیا ان کی زندگی محض یہی مقصد ہے، سب کچھ ہونے کے باوجود وہ ایسا کیا کریں جو ان کے دل میں سکون آجائے، اگرچے ڈانس اور ایکٹنگ کرنا ان کا بچپن کا شوق تھا، انہوں نے پہلی بار 11 سال کی عمر میں اسکول میں پرفارم کیا تھا، دنیا میں بہت کم ہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنے خوابوں کو پورا کر پاتے ہیں ان میں ایک عثمان بیگ بھی تھے لیکن شاید وہ اس کے باوجود خوش نہ تھے۔
لہذا ان کے دل میں خیال تھا جو ان سے کہتا تھا شاید وہ جو کام کر رہے ہیں وہ درست نہیں ہے، یہ ذہنی تناؤ کافی عرصے تک دماغ میں چلتا ہے کیا آخر حل کیا ہے؟ چنانچہ اس ہی کشمکش کے دوران انہوں نے ایک رمضان میں اعتکاف کا فیصلہ کیا، جہاں وہ لوگوں کے ردعمل سے بہت حیران ہوئے، لوگ ان کے ساتھ کس طرح بات کررہے تھے اور ان کے مذہبی عمل کی تعریفیں کررہے تھے۔
بعدازاں ان کے ایک دوست جس پر وہ بے انتہاء بھروسہ کیا کرتے تھے ، وہ انہیں تبلیغی جماعت میں لے گئے، جہاں جاکر اُنہیں احساس ہوا کہ انہیں اپنے دین کے بارے میں شاید کچھ خاص معلومات نہیں تھی، انہیں جاکر احساس ہوا کہ اسلام کتنا خوبصورت مذیب ہے، لہذا پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہاں یہ بات قابل ستائش ہے کہ انہوں نے جب شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا فیصلہ کیا، اس وقت ان کا شوبز کیرئیر کامیابی سے اوپر کی طرف جارہا تھا، کیرئیر کے ابتدائی دو سال ان افیشیل طور پر کام کیا لیکن بقیہ کام ایک آفیشل طور پر کام کرتے رہے۔
لیکن اوپر جاتے ہوئے کیرئیر کے باوجود عثمان بیگ نے اپنے ضمیر کی بات سنی اور یہ سب کچھ چھوڑ دینے کا ایک اصولی فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اسلامی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج وہ ایک دینی مبلغ کے طور پر سامنے آ رہے ہیں اور اپنی تمام پرانی زندگی کو ترک کچکے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے گزر بسر کے لئے خوشبو یعنی عطر بنانے کا ایک کاروبار کا آغاز بھی کیا۔
ان سے تمام محبت کرنے والے کی آج عثمان بیگ کے لئے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سفر میں ان کی مدد کرے اور انہیں دیکھ کر ہم سب کو بھی توفیق دے کر کہ ہر مسلمان اپنی اصلاح کرے اور بقیہ زندگی اللہ اور اس کے نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر گزاریں ۔
یاد رہے عثمان بیگ پاکستان شوبز انڈسٹری کی کوئی پہلی شخصیت نہیں ہیں جنہوں نے بلندی پر جاتے ہوئے اپنے شوبز کیرئیر کو خیرآباد کیا، اس سے قبل مرحوم جنید جمشید، اداکار حمزہ علی عباسی، اداکارہ نور بخاری اور دیگر شامل ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…