اسامہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہے جن کی فلم ںایاب کی پروموشن آج کل زوروپر تھی اس فلم میں وہ ہیرو ہے اور ان کے ساتھ بہت ٹیلنٹد اداکارہ یمنی زیدی ہیروئن ہے
ایسے ہی ایک پروموشن کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ اسامہ کس اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟
جس پر شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اسامہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے کرش کا ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبول اداکار نے نجی ٹی وی کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی ۔اور پیشہ وارانہ زندگی پر روشنی ڈالی،
سوال جوا ب کے دوران انہوں نے انڈسٹری میں اپنی اپنی پسندیدہ اکاراؤں کے طور پر مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف کی۔
اسامہ خان نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔
اسامہ خان نے کہا کہ مایا علی کو بھی پتا ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں، میں مایا علی سے ہی اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اسامہ خان نے کہا ک وہ ڈرامے میں بھی مایا خان کے بھائی کا کردار کبی بھی نہیں کریں گے
ماہرہ یا مایا علی میں سے کس کے ساتھ اظہار محبت کرنا چاہیں گے کہ سوال پر اسامہ خان نے کہا کہ وہ مایا علی کے ساتھ محبت کا اظہار کریں گے کیوں کہ وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
ساتھ ہی مسکراتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ مایا علی کو ملنے کے بعد یہ بھی کہیں گے کہ انہیں یہ بات مجبوری میں ٹاک شو کے دوران کہنی پڑی
مایا سے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا، اس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں گے
ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہوگئیں تو تب کی بات تب دیکھی جائے گی اور بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی بار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کی منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن اس جوڑی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ قائم ہے۔
اسامہ خان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین ان کی خواہش پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی اور مایا علی کی جوڑی کے حوالے سے بھی کمنٹس کرتے دکھائی دیے۔
اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ 26 جنوری کو یمنیٰ زیدی کے ساتھ اُن کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ ریلیز ہوئی ہے۔ جسے کافی سراہا جارہا ہے
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…