بائیڈن کا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ فوجی تعلقات استوار کرنے کا عندیہ

امریکہ کے نامزد دفاعی سربراہ جنرل لائیڈ جے  آسٹن کا کہنا ہے کہ بائیڈن اتنظامیہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کو ایک اہم ساتھی کے طور پر دیکھتا ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات میں جاری تسلسل سے پاکستان اور امریکہ کے مابین اہم امور پر تعاون بڑھانےکا موقع ملے گا۔

جنرل آسٹن نے ان خیالات کا اطہار یونائٹید اسٹیٹس سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے دفاعی سیکریٹری کے عہدے پر تعیناتی کی سماعت کے دوران کیا۔

Image: PBS News Hour

یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل لائیڈ جے  آسٹن نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے عمل میں ایک لازمی پارٹنر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں اس عہدے پر فائز کیا گیا تو وہ خطے میں ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان  کے تعاون سے ایسی فضا کے قیام کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے امن قائم ہو جبکہ وہ ان عناصر کو روکیں گے جو افغانستان میں قیام امن کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بہتر بنائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی ایشیا سے متعلق واضح نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ ان نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے دونوں ممالک کے خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دونوں ممالک کی ترجیحات یکساں ہیں۔

Image: Reuters

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہناہے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کا انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے میں واضح موقف ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بائیڈن انتظامیہ اسی لاکھ نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبرکو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago