امریکی صدر نے مسلمانوں کیا گیا وعدہ پورا کردیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز حلف اٹھانے کے فوراً بعد ہی 15 انتظامی کارروائیوں پر دستخط کردیئے۔ جس میں انھوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے کئی فیصلے واپس لینے کے احکامات دیے ۔ اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے وبائی امراض اور آب و ہوا کی تبدیلی پر اپنی پہلی پیشرفت کی جبکہ ساتھ ہی جو بائیڈن اپنے کئے گئے وعدے جس میں مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے کے آرڈر پر دستخط کئے۔

بدھ کی سہ پہر امریکی صدر نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کے سامنے متعدد کارروائیوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر جو بائیڈن نے کہا کہ “ضائع کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں” ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق”آج میں کچھ ایگزیکٹو اقدامات پر دستخط کرنے والا ہوں، جو بائیڈن نے کہا ، “ہم موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ طریقے سے کریں گے اور دیگر زیرک طبقات کی حمایت کریں گے۔” “یہ صرف تمام ابتدائی نکات ہیں”

دوسری جانب معاونین کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک صدر نے جن اقدامات پر دستخط کیے ان میں وفاقی املاک اور وفاقی ملازمین کے لئے ماسک لازمی کرنا بھی شامل ہے۔ اس میں کورونا وائرس کے ردعمل کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک نیا وائٹ ہاؤس آفس قائم کرنے کا حکم شامل ہے۔ اس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے دستبرداری کے عمل کو روکنا بھی شامل ہے۔

امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کر دیا جب کہ تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ایک بلکل نیا حکم نامہ جاری کیا۔ اور تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر کے احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی۔

یاد رہے جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ انہوں نے مسلمانوں سے کیے وعدے کو پورا کرکے آج بہت سارے دل بھی جیت لئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری، جین پاساکی کے مطابق یہ ایک روز کے منصوبے بائیڈن کے ایکزیکیٹیوٹو اقدام کی صرف ایک جھلک تھی۔ “اگلے دنوں اور ہفتوں میں ، ہم ان اضافی ایگزیکٹو اقدامات کا اعلان کریں گے اور امریکی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ جبکہ “آئندہ کارروائیوں میں ٹرانسجینڈر امریکیوں کی فوجی خدمات پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دینا بھی شامل ہے۔ اس پالیسی کو بھی تبدیل کرنا جو اسقاط حمل سے وابستہ بیرون ملک پروگراموں کے لئے امریکی فنڈز کو روکتا ہے۔

معاشی محاذ پر ، امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی مراکز سے بیماریوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم سے ستمبر کے آخر تک طلباء کے قرضوں کی ادائیگیوں کو معطل کرنے کو کہا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

5 days ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

2 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 weeks ago