مشہور ٹی وی میزبان نادیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مارننگ شوز میں مختلف انداز متعارف کروانے والی نادیہ خان نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ انہوں نے شادی کرلی ہے اور پھر اپناشادی کا البم بھی شیئر کردیا۔

نادیہ خان کی شادی کے حوالے سے کئی دنوں سے افواہیں زیر گردش تھیں مگر انہوں نے اس بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ مگر اب انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق کردی ہے۔ ان کی شادی کی یہ تقریب اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس پر ہوئی جس میں قریبی فیملی ممبرز نے شرکت کی۔

شادی کی خبر کی تصدیق کے بعد ان کے چاہنے والے یہ جاننے کے لئے بے چین تھے کہ ان کے نئے ہم سفر کون ہیں؟ تو نادیہ خان نے اپنے مداحوں کی یہ بےتابی بھی دور کردی۔ ان کے شوہر فیصل ممتاز پاک فضائیہ میں ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں۔ نادیہ خان نے اپنے شوہر کمانڈر (ر) فیصل ممتاز راؤ کے حوالے سے بتاتے ہوئے اپنے مداحوں سے یہ درخواست کی ہے کہ ان کے شوہر پر تبصرہ کرنے میں نرمی برتیں کیونکہ وہ ہماری پاک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ رہے ہیں اور افواج پاکستان کے دوسرے بہادر افسران کی طرح بے پناہ احترام کے مستحق ہیں۔

Image Source: Youtube

زندگی کی اس نئی شروعات میں جہاں مداحوں نے نادیہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں کچھ لوگوں نےان پر طنز کے تیر بھی برسائے۔ ان کے انسٹاگرام کے پیج “آؤٹ اسٹائل ود نادیہ “ پر ایک صارف کی جانب سے ان کی پوسٹ پر اداکارہ سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ کی یہ شادی کونسے نمبر کی ہے؟ابھی تو آپ کا بیٹا کیان بھی بہت چھوٹا ہے۔

نادیہ خان نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیان میرا اپنا بیٹا نہیں ہے بلکہ میں نے اُسے گودلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔

خیال رہے کہ نادیہ خان کی بیٹی کا نام علیزے بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔ جب کہ کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

ہنس مکھ سی نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے اپنے ایکٹینگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ کہانی، اسکرپٹ اور اداکاری کی وجہ سے ان کایہ ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہوا اور اس ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ اس کے بعد پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ کچھ عرصہ اداکاری و میزبانی سے دور رہیں پھر دوبارہ ہوسٹ کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں۔

تاہم ڈراموں میں ان کی دوبارہ واپسی 2017 میں “ایسی ہے تنہائی” ڈرامے سے ہوئی جبکہ اس وقت وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago