کونسی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں اسرا بلجیک نے انسٹاگرام پر فلو کر رکھا ہے؟

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک کی اداکاری اور خوبصورت شخصیت سے کون متاثر نہیں۔ ان کی متاثر کن شخصیت کی بدولت انسٹاگرام پر ان کے 6.6 ملین فلوورز ہیں جن میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ان کی بے پناہ مقبولیت کے باعث انہیں پاکستان کی نامور ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا۔ تاہم آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ پاکستان سے اس قدر پسندیدگی کے باوجود اسرا بلجیک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات میں سے صرف ایک شخصیت کو فولو کر رکھا ہے جو کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب کی جانی مانی فیشن ماڈل ، گلوکارہ واداکارہ عائشہ عمر ہیں۔

اس بات کا انکشاف عائشہ عمر نے احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں کیا جس میں انہوں نے ماڈل و میزبان انوشے اشرف کے ہمراہ شرکت کی۔ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ترکی کی مشہور اداکارہ اسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراوؤں میں صرف ان کو فولو کیا ہے۔

Image Source: Instagram

دوران شو احسن خان نے عائشہ سے پوچھا کہ کیا واقعی انسٹاگرام پر حلیمہ سلطان نے آپ کو فالو کیا ہوا ہے؟ جس پر عائشہ عمر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں، پتا نہیں یہ معجزہ کیسے ہوا۔ بعدازاں ، عائشہ عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ذاتی طور پر حلیمہ سلطان کو نہیں جانتی، لیکن میں ان کے کام اور ان کی شخصیت کی بہت بڑی مداح ہوں۔ تاہم جہاں تک ان کا مجھے فولو کرنے کا تعلق ہے تو ہوسکتا ہے کہ میں نے کوئی بیان دیا ہو جو انہیں اچھا لگا ہو۔

Image Source: Instagram

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں پہلی اداکارہ ہوں جنہیں اسرا بلجیک نے فالو کیا اور جب انہوں نے مجھے فالو کیا اس وقت وہ کسی اور پاکستانی اسٹار کو فالو نہیں کرتی تھیں۔ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ شاید حلیمہ سلطان کو میرا کام یا میری کوئی بات اچھی لگی ہوگی، عائشہ عمر نے مذاقاً کہا شاید انہوں نے میرا ڈراما ’’بلبلے‘‘ دیکھا ہوگا اور انہیں وہ ڈراما اتنا اچھا لگا ہوگا کہ انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فولو کرلیا۔

تاہم ، اس بات پر انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ اگر انٹرنیشنل اداکار ہمارے پاکستانی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں تو اس میں کون سی بڑی بات ہے، ہمارے پاکستان فنکار بھی اسٹار ہیں۔

مزید جانئے: اسراء بلجیک المعروف حلیمہ سلطان کی زندگی سء متعلق اہم حقائق

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز کی نامور فیشن ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے اپنے کیرئیر کا آغاز سن 2000ء میں کیا تھا اور آج وہ اس انڈسٹری میں ایک کامیاب خاتون کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے ماضی، بچپن، اور کیرئیر کے متعلق مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔اس انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا جس میں عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی آمدنی سے ایک نہیں 3 گھر چلارہی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago