کتابوں کا کچرے کے ڈھیرسے لائبریری تک کا سفر

ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے والوں نے ردی میں پھینکی گئی کتابوں سے عوام الناس کیلئے پبلک لائبریری بناکر ایک انوکھی مثال قائم کردی ہے۔ ضائع شدہ کتابوں پر مشتمل یہ لائبریری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کتابیں بے وقعت نہیں ہوتیں اور بے شک علم پھیلانے سے بڑھتا ہے۔

انقرہ کے ضلع کنکایا میں اس بے مثال لائبریری کی بنیاد صفائی کرنے والے کارکنان نے رکھی جنہیں ہم عام فہم زبان میں کوڑا جمع کرنے والے کہتے ہیں۔ درحقیقت ان لوگوں کا مقصد کتابوں سے شغف رکھنے والے میونسپلٹی ملازمین کے لئے ایسی لائبریری بنانا تھا جس میں وہ کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنے فارغ اوقات کو کارآمد بنا سکیں۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کارکنوں نے کئی مہینوں تک کوڑے سے ضائع شدہ کتابیں جمع کیں اور پھر ان کتابوں کو اپنی لائبریری کے شیلف کی زینت بنایا ۔ کہتے ہیں کہ قطرہ قطرہ مل کر سمندر بنتا ہے ایسا ہی کچھ ان کارکنوں کے ساتھ بھی ہوا، ان کی کتابوں سے یہ محبت اور لگن دیکھتے ہوئے رہائشیوں نے بھی انہیں کتابیں عطیہ کرنا شروع کردیں۔

Source: DW

ابتدائی طور پر ، اس لائبریری کی کتابیں صرف میونسپلٹی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے زیر استعمال تھیں لیکن جیسے جیسے کتابوں کا مجموعہ بڑھتا گیا اور عام لوگوں میں بھی اس لائبریری کیلئے دلچسپی بڑھنے لگی تو شہری حکومت کی مشاورت سے پچھلے سال اسے پبلک لائبریری کی طور پر کھول دیا گیا اور اب عام لوگ بھی ان کتابوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


آج اس لائبریری میں کتب بینوں کیلئے ادب سے لےکر نان فکشن تک کی 6000 سے زائد کتابیں موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مزاحیہ کتب، سائنسی تحقیق پر مبنی کتابوں کے علاوہ بچوں کی کتابوں کا بھی پورا ایک سیکشن موجود ہے۔ لائبریری میں انگریزی اور فرانسیسی دونوں زبانوں میں کتابیں دستیاب ہیں۔

شہریوں کیلئے فارغ اوقات میں یہ ایک کار آمد مشغلہ بن گیا ہے اور وہ اس لائبریری سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس لائبریری کی کتابوں کی مانگ اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اسکولوں اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی ان سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔ جبکہ شہری حکومت کی جانب سے لائبریری کے انتظامات سنبھالنے کے لئے ایک کل وقتی ملازم بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

Credit: DW

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago