ترک حکومت نے اداکار عمران عباس کو خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا

پاک ترک دوستی، مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عمران عباس کو ترکی کی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ پیغام میں اداکار عمران عباس نے تمام مداحوں کو حکومت ترکی کی جانب سے انہیں پاکستان سے خیر سگالی کا سفیر منتخب ہونے کی خوش خبری سنائی۔

اس موقع پر اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ ترک حکومت اور ان کی وزارت مذہبی امور (دیانت) کی جانب سے پاکستان سے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کیا جانا ان کے لیے ایک اعزاز ہے.

ماڈل اور اداکار عمران عباس نے مزید بتایا اس ہفتے انہوں نے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ اور کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا’۔ جہاں انہوں نے مقامی لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا گیا۔ اس ہی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک بطور تحائف بھی دیئے گئے ہیں۔

Image Source: Instagram

جوں ہی اداکار عمران عباس کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ سے اپنے مداحوں کو اس خوش خبری سے آگاہ کیا گیا، مداحوں کی بڑی تعداد کی طرف سے ناصرف انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں بلکہ ان کے لئے مزید نیک خواہشات اور تمناؤں کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے اداکار عمران عباس چند روز قبل ترکی کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے کئی ترک فنکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کی تھی، جس کی تصویریں انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کی تھیں۔ تاہم ان دنوں وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر “باران رحمت” کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں۔

چند دن قبل اداکار عمران عباس کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف بھی پیش گیا تھا۔ جسے عام کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Image Source: Instagram

یاد رہے عمران عباس نے اپنے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 20 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا تھا جبکہ ڈرامہ کیرئیر کا آغاز انہوں نے سال 2003 میں “امراو جان ادا” سے کیا تھا۔ جس کے بعد گویا انہوں نے پلٹ کر ہی نہ دیکھا ہو، اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے باعث انہوں نے اپنی ایک الگ شناخت بنائی، آج ان کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ من و سلوی، ملال، میری ذات زرہ بے نشاں، خدا و محبت، اکبری اصغری دل منتظر اور دیگر ڈرامے اداکار عمران عباس کی فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اداکار عمران عباس نے سال 2013 میں ہدایتکار یاسر نواز کی فلم انجمن سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، ساتھ ہی بولی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم کریچکر تھری ڈی سے کیا، جس میں انہیں بطور مرکزی ہیرو بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago