تیسری جنس یعنی خواجہ سرا معاشرے کی وہ مظلوم مخلوق ہیں جنہیں معاشرے میں کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ خدا کی اس مظلوم جنس کو معاشرہ تو بعد کی بات ہے، ان کو تو ان کے اپنے ہی قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے، مار پیٹ اور جنسی استحصال بچپن سے ہی ان کا مقدر بن جاتا ہے اور انھیں معاشرے میں ہر جگہ تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بلاشبہ پاکستان میں خواجہ سراؤں نے اپنے حقوق کے لیے بہت کوششیں کیں لیکن ہر بار ناکام رہے اور ساتھ ساتھ تشدد کا بھی شکار ہوئے ہیں۔ تشددکا ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ لاہور میں خواجہ سرا ماڈل رمل علی کے ساتھ پیش آیا ہے جس میں ملزم نے ان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھنویں اور سر کے بال کاٹ دیئے۔
ماڈل رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جہانزیب نے میری بھنویں اور سر کے بال کاٹ دئیے، میرے جسم پر سگریٹ لگاتے رہے، میری جان کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار جہانزیب خان ہوگا۔
ماڈل رمل علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانزیب قتل کے چار مقدمات میں مطلوب ہے، اس کی وجہ سے مجھے آئے روز تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میرے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔ رمل علی نے وزیراعظم عمران خان سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
اپنی جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ماڈل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ جہانزیب نامی آدمی سے بھاگنے کے لئے کس طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہی ہیں۔لیکن اس کے باوجود وہ انہیں ڈھونڈکےتشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ ذہنی وجسمانی طور پر بھی ان کا استحصال کررہا ہے۔ رمل علی نے یہ بھی بتایا کہ تشدد کی وجہ سے کس طرح گزشتہ سالوں میں چار سو سے زیادہ ٹرانسجنڈر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ زندہ جلائے جانے سے لے کر عصمت دری اور قتل کیے جانے تک ایک بھی ٹرانسجینڈر کو انصاف نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے۔
انہوں نےاپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری عصمت دری کی گئی ہے مجھے ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے مجھے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل رمل علی نے فلمز، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لیے بے پناہ کام کیا اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی انہیں سراہا گیا۔
اس کے علاوہ وہ پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر اداکارہ بھی ہیں جن کو فلم ”سات دن محبت ان“ میں کاسٹ کیا گیا اور اس فلم کے آئٹم سونگ سے وہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…