ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے زندہ میں سیفٹی کو سب اہم کردار قرار دے دیا

ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے دے دیا عوام کو ایک اہم پیغام، کہتی ہیں انسانی زندگی کے لئے سب ضروری سے سیفٹی، لہذا گھر ہو یا بازار، آفس ہو یا کوئی اور جگہ سیفٹی ہے نہایت ضروری اور اس حوالے سے انتظامات بھی بہترین ہونے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک اسٹار اور حریم شاہ کی بہترین دوست صندل خٹک نے کیا پشاور کینٹ میں واقع خیبر سپر مارکیٹ میں فائر پروٹیکشن اینڈ سیفٹی سالوشنز شاپ کا دورہ جہاں انہوں نے ناصرف سیفٹی کی اہمیت کے حوالے سے بات کی وہیں یہ بھی بتایا کہ سیفٹی کا شمار ان شعبہ جات میں ہوتا پے جس میں سب سے کم توجہ دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی حادثات محض اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ اس میں سیفٹی عنصر سرے سے نہیں ہوتا ہے۔

صندل خٹک نے اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمراز کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عموماً گھر کے مرد حضرات کام یعنی نوکری، کاروبار یا دیگر کسی کام کے حوالے سے گھروں سے باہر ہوتے ہیں اور خواتین گھروں میں اپنے اکیلے رہتی ہیں لہذا گھروں کو خواتین کے لئے محفوظ بنانا بہت ضروری ہے۔ آج کل کے دور میں ہر جگہ پر سی سی ٹی وی کا استعمال ضروری ہے۔ کیونکہ اس کی مدد سے ہمارے گھر اور دیگر مقامات محفوظ ہوسکتے ہیں تو اس کا استعمال ضروری اور اہم ہے۔

صندل خٹک نے سیفٹی کی اہمیت کو مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سیفٹی سے منسلک چیزیں دینا حکومت کا کام ہے البتہ ہمارا اپنا بھی کچھ فرض بنتا ہے کہ اپنے اور اپنے عزیزوں کی حفاظت کی لئے اقدامات کریں۔ دوسری جانب صندل خٹک نے مزید کہا کہ اب آئے دن آگ لگنے کے واقعات کا سنتے ہیں اور ان واقعات کی تعداد میں اضافہ بھی کافی دیکھنے میں آرہا ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ اپنے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، دفتروں اور دوکانوں میں فائر اسٹینگیش، فائر سیفٹی بال اور فرسٹ ایڈ باکسس کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں معاملات کو ہاتھ سے نکلنے دینے سے روکا جاسکے اور بڑے حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago