معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ایک بار پھر سے، مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکاء کی تنقید کی زد میں آگئیں، ٹی وی میزبان کے مظابق جنت مرزا نے ان سے رابطہ کرکے ویڈیوز نہ بنانے کی”گزارش” کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء اور مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا ایک بار پھر سے آمنے سامنے آگئے، پچھلے کچھ عرصے سے وقار ذکاء کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار اور ان کے بنائے ہوئے مواد کو کافی شدید قسم کے الفاظ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ناصرف تنقید بلکہ طنز کے بھی خوب تیر چلائے گئے تھے۔ جس کے بعد دونوں سوشل میڈیا شخصیات کے مابین الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی تھی۔ لیکن اس بار وقار ذکا نے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو ناصرف کرارا جواب دیا بلکہ ایک بڑی حقیقت سے بھی پردہ اٹھا دیا
حال ہی میں ، وقار ذکا نے ٹِک ٹاک کے مشہور اسٹارز کی ٹک ٹاپ کلپس پر ری ایکشن ویڈیوز بنائی تھیں۔ وقار ذکا نے ٹک ٹوکرز پر کچھ سخت جملے پاس کیے تھے اور ٹک ٹوکر جنت مرزا سمیت بہت سارے ٹِک ٹاکرز کے بارے میں جارحانہ تبصرے کیے تھے۔
ٹک ٹوکر جنت مرزا ، جو حال ہی میں ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پاکستان کے ٹِک ٹاک کی سرفہرست اسٹار بن گئیں ہیں، اس دوران ٹک ٹاکر جنت مرزا نے جوابی وار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں وی جے وقار ذکاء پر بھرپور انداز میں طنز کرتے ہوئے وقار ذکاء کو’’ انکل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ خود اپنی ویڈیوز جو یوٹیوب پر ہیں ان کو غور سے دیکھیں اور پھر دوسروں پر تبصرہ کریں۔
چنانچہ اب “ٹک ٹوک ری ایکشنز ” کی اپنی تازہ ترین ویڈیوز میں ، یوٹیوبر وقار ذکاء نے بے رحمی کے ساتھ ٹِک ٹوک اسٹار پر تبصرہ کیے جس میں وہ ٹک ٹوکر جنت مرزا کے ناخن اور فاؤنڈیشن پر بھی تنقید کے نشتر چلاتے نظر آئے تھے۔
اس حوالے سے وقار ذکاء کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی لڑکی کے ہاتھ اور اس کے چہرے کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ کون سی فاؤنڈیشن استعمال ہوئی ہے ۔
ساتھ ہی وقار ذکا نے ایک واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ دکھاتے ہوئے کہا ہے۔ دیکھیں کیسے ٹک ٹوکر جنت مرزا نے ڈکی کے ذریعہ ان سے رابطہ کیا، اور ان سے ویڈیوز نہ بنانے کی گزارش کی۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ”میں نے ان سے کہا کہ پہلے آپ نے میرے بارے میں مضحکہ خیز باتیں پوسٹ کیں اسی لئے پھر میں نے بھی ایسا ہی کیا۔ ‘
تاہم ٹِک ٹوکر جنت مرزا نے اس کے برعکس اس واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ لیا۔ اسے ہر جگہ ْ پوسٹ کردیا ، یہاں تک کہ میڈیا میں وقار زکاء کے دوستوں میں بھی یہ اسکرین شاٹ شئیر ہوا جس میں وہ اسکرین شاٹ دیکھا کر لوگوں سے یہ کہتی نظر آئیں کہ، “ وقار نے مجھ سے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے، وہ خوفزدہ ہوگیا ہے، آئندہ وہ میرے بارے میں ویڈیو نہیں بنائے گا۔
معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ نجی پیغامات نجی رہیں تو بہتر ہے۔ “خاص طور پر ، جب نجی پیغامات کی آپ (جنت مرزا) نے خود شروعات کی ہو، اور خود نہ لیک کرنے کا کہا ہو۔ لیکن آپ نے انہیں لیک کردیا۔ تو لہذا آپ اب اس ری ایکشن ویڈیوز کی مستحق ہیں ۔
واضح رہے وقار ذکاء کی جانب سے ٹِک ٹوکرز کے حوالے سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ ٹک ٹاکرز نوجوانوں کے ذہنوں کو بھٹکا رہے ہیں اور ذہنوں کو خراب کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹک ٹوک پر پابندی عائد ہونے کے بعد ، جنت مرزا کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا تھا، چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی لگنے سے صرف دو دن قبل ہی ان کے 10 ملین فالوورز ہوئے تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…