کراچی میں شہرت اور مشہوری کا شوق ایک نوجوان کی موت کا سبب بن گیا۔ نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے اپنے اسلحے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیوز کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم ایک چھوٹی سی بیوقوفی سے گارڈ نے اپنی جان گنوادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیش آیا ایک افسوسناک واقعہ جہاں گلشن معمار کے علاقے میں واقع ایک فلور ملز میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بنانے کے دوران ریپیٹر کا فائر چل گیا ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اس واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ سیکورٹی گارڈ مشہور ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور نتیجتاً نوجوان سیکورٹی گارڈ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔
اس ہولناک اور دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاں بحق نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ بندوق میں گولی ڈالتا اور پھر اپنے سینے پر رکھ دیتا ہے، ساتھ ہی اس ویڈیو میں ایک اور شخص بھی ہے، جو ویڈیو بنا رہا ہے، اس کی صرف آواز آرہی ہے، جس میں وہ اپنے ساتھی کو بار بار زبانی طور پر اپنے ساتھی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اس دوران سینے پر رکھی گئی بندوق سے گولی چل جاتی ہے اور گارڈ کی موقع پر ہلاکت ہوجاتی ہے۔
جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے، ویڈیو بنانے والے نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے، دونوں گارڈز کا تعلق ایک ہی سیکیورٹی کمپنی سے ہے۔ جبکہ گرفتار سیکیورٹی گارڈ نے دوران حراست پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ نے جس اسلحے سے فائر کیا، وہ چلتا ہی نہیں تھا لیکن و ویڈیو بناتے ہوئے، اسلحہ اچانک چل گیا۔
پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کا تعلق اندورن سندھ کے شہر سانگھڑ سے تھا، جوکہ 15 دن قبل ہی وہ سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی ہوا اور گلشن معمار میں ایک فلور مل میں تعینات تھا۔ جبکہ جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کردیا تھا۔
واضح رہے مشہور ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک سے منسلک یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پاکستان سمیت دنیا بھر میں رونما ہوچکے ہیں، جن میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک ماہ قبل حکومت پاکستان کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی تاہم پابندی چند روز میں ہی اوٹھالی گئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…