اداکار فیروز خان نے موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو کینسر قرار دے دیا

آج ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کا شمار دنیا چند مقبول ترین موبائل ایپلیکیشنز میں ہوتا ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ محض اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں تقریبا 500 ملین کے قریب لوگ اس موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کرتے ہیں۔ یہی نہیں اس موبائل ایپلیکیشن نے آج دنیا میں کئی لوگوں کو اپنی الگ پہچان بنانے کا موقع بھی دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ناصرف ٹک ٹاکرز کے ملین فالورز ہیں بلکہ کئی مشہور ٹک ٹاکرز مقبولیت کے باعث شوبز اندسٹری کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔

جہاں یہ موبائل ایپلیکیشن دنیا میں لوگوں کو پہچان دلوانے کا باعث بنی ہوہیں آج اس کے غلط استعمال کے باعث کئی لوگ ناصرف اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ ذہنی طور پر بھی اس کے ساتھ اثرات خراب ثابت ہوئے ہے۔ جس کے باعث کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اس موبائل ایپلیکیشن کو بند کردینا چاہیے۔

Image Source: Facebook

اس ہی سلسلے میں مشہور پاکستان اداکار فیروز خان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کو ایک کینسر قرار دے دیا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر اس پابندی عائد کرنی چاہئے۔ اس رائے کا اظہار انہوں نے مشہور و معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے کے ساتھ انسٹاگرام لائف سیشن میں کیا۔

اداکار فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل میرے ایک دوست نے مجھے ایک ٹک ٹاک ویڈیو دیکھائی، جس میں ایک بچہ ٹک ٹاک بنانے کے لئے وہ ایک ٹرین کے ساتھ ساتھ چلتا ہے، جہاں تھوڑا سا اسے غلط اندازہ ہوتا ہے، اتنے میں وہ بچہ اس ٹرین سے ٹکراتا ہے اور فوری اس ہی جگہ پر گر کر اس کی موت ہوجاتی ہے۔ تو میرے نزدیک محض یہ ایک کینسر ہے۔

Image Source: tribune.com.pk

ٹک ٹاک کے حوالے سے اداکار فیروز خان نے مزید کہا کہ جو بھی لوگ اس وقت ٹک ٹاک کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ پیسہ کما رہے ہیں تو ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ایک عارضی کمائی ہے آج نہیں تو کل ٹک ٹاک پر لازمی پابندی لگنی ہے۔ ساتھ ہی اداکار فیروز خان نے حکومت پاکستان سے بھی درخواست کی کہ اس پر لازمی ایکشن لیا جائے اور اس موبائل ایپلیکیشن پر فوری طور پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے پاکستان میں جہاں یہ موبائل ایپلیکیشن نہایت مقبول ہے وہیں اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کئی ٹک ٹاکرز اب پاکستان کی شوبز انڈسٹری حصہ بن چکے ہیں جن میں اریکا حق، جنت مرزا، چودھری ذولقرنین، ملک عثمان، کنول آفتاب، علی فیاض، علیشباء انجم اور سحر حیات کے نام سرفہرست ہیں۔ یہی نہیں ان کے علاوہ اور بھی کئی ٹک ٹاکرز ہیں جو براہ راست شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں لیکن اس ایپلیکیشن کے ذریعے اچھے پیسے کما رہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago