کہتے ہیں شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، لیکن جو بار بار یہ لڈو کھائے ان کے لئے کہاوتیں اور محاورے کیا کہتے ہیں، وہ تو معلوم نہیں، البتہ ایسا شخص سامنے آیا ہے، جس کی 8 بیویاں ہیں اور سب ایک ہی گھر میں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک، دو، تین نہیں بلکہ ایک وقت میں 8 بیویوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے والے نوجوان کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک ٹیٹو آرٹسٹ ہے۔ ان دنوں اپنے فن کے بجائے اپنی شادی کی خبر کو لیکر خوب مقبول ہوچکا ہے۔
یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیٹو آرٹسٹ اونگ ڈیم نے جہاں ناصرف اپنی 8 شادیوں اور بیویوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا وہیں بتایا کہ اس کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔
اونگ ڈیم کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی سے اس کی ملاقات ایک دوست کی شادی میں ہوئی تھی، دوسری بیوی سے ملاقات ایک بازار میں ہوئی تھی جبکہ تیسری بیوی سے ایک اسپتال میں پہلی بار ملا تھا۔
اونگ ڈیم کا مزید کہنا تھا کہ چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے اس کی ملاقات سماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی تھی۔
اس دوران ساتویں بیوی سے ایک مندر میں ملاقات ہوئی اور آٹھویں بیوی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ اپنی 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔
تھائی نوجوان اونگ ڈیم نے مزید کہا کہ لوگ 8 بیویوں کی وجہ سے اسے مالی اعتبار سے امیر سمجھتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے، اس کی ہر بیوی اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے۔
دوسری جانب اونگ ڈیم کی 8 بیویوں نے اسے مہربان، پیار اور خیال رکھنے والا شخص قرار دیا ہے، وہ تمام کی تمام بیویاں ایک ہی گھر میں ایک ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں۔
واضح رہے دوسری شادی کا ارادہ رکھنے سے قبل پہلی بیویوں کا اعتماد میں لینا، بلاشبہ ایک کٹھن مرحلہ ہے، کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تو بیوی طیش میں آگئی اور اس نے شوہر کی دائیں ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں، بعدازاں میاں بیوی کو عدالت نے مار پیٹ کے جرم میں 6 ماہ کی سزا اور ملک بدری کا حکم دی دیا ہے۔
اس کے برعکس برطانیہ سے محمد مالک نامی نوجوان کی حیرت انگیز خبر سامنے آئی تھیں، جو اپنی من چاہی لڑکی پسند کی لڑکی سے شادی کا خواہاں ہیں، تاہم دلی مراد پوری نہ ہونے پر نوجوان ایک انوکھا طریقہ کار اختیار کیا اور لندن کی ایک سڑک پر من پسند بیوی کی تلاش کے لیے ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ‘ مجھے ارینج میرج سے بچاؤ’، بل بورڈ میں ان کی مسکراتی ہوئی تصویر بھی لگی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…