تیرے بن ڈرامہ کا اختتام کے ساتھ ہی سیزن ٹو کا اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کے اختتام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

وہاج علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کی آخری قسط کے ایک منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ 6 مہینے اور اس دوران جس قدر محبت اور احترام ملا وہ کسی خواب کی تکمیل سے کم نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’یمنیٰ آپ کا شکریہ آپ نے مجھے یہ کردار کرنے کے بے حد متاثر کیا،   اور مجھے ایک اداکار کے طور پر آگے بڑھنے کا موقع دیا، مجھے اس پر بے حد فخر ہے جو ہم نے مل کر حاصل کیا ہے، اور میں مستقبل کے تعاون کا منتظر ہوں جو ہماری اجتماعی صلاحیتوں اور جذبے کو ظاہر کرے گا‘۔

یمنی زیدی کا الوادعی پیغام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا ا ور محبت کی لازوال کہانی پیش کرنے والا ڈرامہ شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا جس کے بعد اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی  الوداعی نوٹ جاری کردیا۔۔

ساتھ ہی ویڈیو کے عقب میں نصرت فتح علی خان کے مقبول گانے کے اشعار بھی سنے جا سکتے ہیں جو کچھ اس طرح ہیں۔

Tere Bin drama end

ویڈیو کے ساتھ یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ ’اس سفر کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے یہ ایک ایسا سفر تھا جس کی شروعات تو چند ہزار لوگوں نے کی تھی لیکن اختتام اربوں کی محبت پر ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنے دلوں میں ’تیرے بن’ کی بے پناہ محبت رکھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ،کہ آپ لوگوں نے میرب  اور مرتسم کے کردار  سے بے پناہ محبت کی  اور اسے خوبصورت بنا دیا۔

اداکارہ نے وہاج علی کی بے مثال اداکاری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ مجھے ’میرب’ کے لیے چنا گیا اور ’مرتسم’ نے اسے مزید خوبصورت بنا دیا، وہاج کا  شکریہ  جنہوں نے’میرب اور مرتسم‘ کی ایک مثال قائم کی، آپ کے بغیر یہ جادوئی کیمسٹری میرے لیے ممکن نہیں تھی۔

تیرے بن سیزن 2

’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کے بعدعبداللہ کادوانی نے مداحوں  کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے  ‘تیرے بن’ کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان کردیا۔

  پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ ’تیرے بن کو پاکستانی ڈراموں کی تاریخ کا سب سے بڑا بلاک بسٹر بنانے پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تیرے بن کی کامیابی ،محنت اور جذبے کا نتیجہ ہے۔ اسد قریشی اور میں اپنی تخلیق کی محبت کے لیے دنیا بھر کے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں’۔

عبداللہ کادوانی نے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہمارے لیڈز وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی آن اینڈ آف اسکرین کیمسٹری پر غیر معمولی پرفارمنس نے تیرے بن کو ایک شاہکار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس نے اربوں ناظرین کے دلوں کو چھو لیا ہے اور دنیا بھر میں اسے سراہا گیا ہے۔’

انکا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنے ناقابل یقین ڈائریکٹر، مصنف، ٹیم جیو اور ہر اس فرد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تیرے بن کو ایک شاہکار بنانے کے لیے اپنے دل و جان سے کام کیا۔ آپ کی محنت اور جذبے نے پاکستانی ڈراموں کے دائرے میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے’۔

مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انہوں کے کہا کہ ’ناظرین کی زبردست محبت اور حمایت کے جواب میں ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ہم تیرے بن سیزن 2 شروع کریں گے! ـ


Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago