آج کے دور میں جہاں ایک شادی کرنا اور اس کو نبھانا مشکل ہوگیا ہے وہیں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے تین شادیاں کیں ہیں اور اپنی تینوں بیگمات کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہا ہے۔
کہتے ہیں نا کہ ہمت مرداں مدد خدا، سیالکوٹ کے شہری عدنان نے اس مثال کو سچ کر دیکھایا۔ انہوں نے محض بائیس سال کی عمر میں تین شادیاں کرلیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی یہ تینوں بیگمات الگ الگ گھروں میں نہیں رہتیں بلکہ ایک ساتھ ایک ہی گھر میں مقیم ہیں ۔ان تینوں بیگمات کی دوستی اتنی پکی ہے کہ وہ مل کر اپنے شوہر کے لیے اب چوتھی دلہن ڈھونڈ رہی ہیں۔
روزنامہ ڈیلی پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں نوجوان عدنان نے بتایا کہ وہ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کی تین بیگمات ہیں جن کے نام سنبل ،شبانہ اور شاہدہ ہیں اور تینوں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور یہ تینوں مل کر اب ان کے لیے چوتھی بیوی ڈھونڈ رہی ہیں۔
تین بیویوں کو ایک ساتھ ایک چھت کے نیچے رکھنا اور پھر ان کے ساتھ خوش بھی رہنا یقیناً آسان نہیں لیکن عدنان کی خوشحال ازدواجی زندگی کو دیکھ کر یہ بات سچ لگتی ہے کہ گھر کا سکون عورت کے ہاتھ میں ہے چاہے تو گھر کو جنت بنادے اور چاہے تو کھنڈر۔
انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عدنان نے بتایا کہ ان کی تینوں بیگمات مل جل کر رہتی ہیں اور گھر سارے کام بھی مل بانٹ کر انجام دیتی ہیں صدیوں سے سنتے آرہے ہیں کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہے لیکن یہاں تو بات اس کے بالکل برعکس ہے، عدنان کی یہ تینوں بیگمات اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتی ہیں کیونکہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اکثر ان کی بیگمات ان سے اس بات پر لڑائی کرتی ہیں کہ عدنان آپ شاہدہ کو ٹائم نہیں دیتے، شاہدہ کہتی ہے کہ آپ شبانہ کو ٹائم نہیں دیتے اور شبانہ کہتی ہے کہ آپ سنبل کو ٹائم نہیں دیتے۔ اپنے بچوں کے بارے میں عدنان نے بتایا کہ ان کی سنبل سے تین بیٹیاں اور شبانہ سے ایک بیٹی ہے۔
اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اچھے رشتے ملے اور نکاح کی آفر آئی تو وہ قبول کرتے گئے۔ عموماً مردوں کے لئے تو ایک بیوی درد سر بن جاتی اور اس کے ناز نخرے اٹھانا مشکل ہوتا ہے اس پر عدنان کا تین بیویوں کو ایک ساتھ خوش رکھنا کیسے ممکن ہوا اس بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں تینوں اچھی شریک حیات ملی ہیں اور انہیں اپنی بیگمات سے بہت زیادہ پیار ہے۔
اپنے نکاح کے بارے میں عدنان کا کہنا تھا کہ پہلا نکاح 16 سال کی عمر میں ہوا، اس کے بعد دوسرا 20 سال کی عمر میں جبکہ تیسرا ایک سال پہلے ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی تینوں بیگمات کے نام ایس (س) سے شروع ہوتے ہیں۔
انٹرویو میں عدنان کی بیگم شاہدہ نے ایک واقعہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں وہ لوگ ناران کاغان گئے تھے ، جس ہوٹل میں وہ لوگ ٹھہرے تھے تو ساتھ والے کمرے میں ایک اور فیملی ٹھہری ہوئی تھی، جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ ہم تینوں عدنان کی بیویاں ہیں تو وہ بے حد حیران ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہمارے ساتھ ہوتا رہتا ہے کیونکہ ہم تینوں کی دوستی اور ہمیں ایک ساتھ خوش باش دیکھ کر لوگ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…