ہمارا میڈیا کس طرف جا رہا ہےشو میں تابش ہاشمی کی ذومعنی بات۔

مشہور کامیڈین اورٹی وی میزبان تابش ہاشمی کی ذومعنی بات پر لوگوں کی ننقید کا سامنا۔

مریم نفیس حال ہی میں ان کے شو ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئی تھیں، جس میں اداکارہ کے ہمراہ دیگر سابق کرکٹرز بھی شریک ہوئے تھے۔

تابش ہاشمی نے پی ایس ایل کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں مریم نفیس سے اپنی پسندیدہ فرنچائز کے حوالے سے سوال کیا ۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کنگز پسند نہیں، جس پر میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ بس ایسے ہی ان کی مرضی ہے۔

اس پر میزبان نے مزید اصرار کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آخر انہیں کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ کیوں کہ کراچی والے پرفارم نہیں کرتے۔

Tabish Hashmi Havering Talk

اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں کہا کہ ان کے شوہر بھی کراچی سے ہیں، کیا وہ بھی پرفارم نہیں کرتے؟

تابش ہاشمی کے سوال پر مریم نفیس ہنس پڑیں اور شو میں موجود شائقین نے بھی تالیاں بجائیں جب کہ اداکارہ کے ساتھ بطور مہمان شرکت کرنے والے کرکٹرز بھی ہنس پڑے۔

بعد ازاں میزبان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کے شوہر تو ہدایت کار ہیں، وہ کیوں پرفارم کریں گے؟ اس پر مریم نفیس نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھی معاملے کو سنبھالا اور اگلی بار وہ شوہر کو ساتھ لے کر آئیں گی، میزبان یہ سوال ان سے ہی کریں۔

تابش ہاشمی کے نامناسب اور ذاتی تبصرہ کرنے پر ان کے مداح سخت الفاظ میں مذمت کررہے ہیں۔

Image Source: Instagram

بعض صارفین نے کہا کہ وہ ان کا پروگرام فیملی شو سمجھ کر دیکھتے تھے لیکن انہوں نے انتہا کردی

Image Source: Instagram

ایک صارف نے کہا کہ  اس قسم کی کامیڈی بدترین ہے اور انہیں اس سے لطف اندوز ہونے کے بجائے شرم آنی چاہیے۔

تابش ہاشمی ناشپاتی پرائم کے یوٹیوب شو ٹو بی ہونسٹ اور ہنسنا منع ہے کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ فی الحال جیو کے لیے پی ایس ایل کی خصوصی ٹرانسمیشن پر کام کر رہے ہیں، تابش کا فی عرصے سےچھوٹی اسکرین پر اپنے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔


Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago