سید نور اور جاوید شیخ کا لڑکیوں کو پھسانے میں مقابلہ

تجربہ کار فلم ساز اور ہدایتکار سید نور کا شمار انڈسٹری کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور فلم رائٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ترقی کی آسمان چھو لیے۔

سید نور نے اپنے کیرئیر میں کئی مشہور فلمیں دیں جن میں چوڑیاں، جیوا، سنگھم، سرگم، مجاجن، تیرے باجرے کی راکھی اور دیگر شامل ہیں۔ لیکن جو مقام اور شہرت فلم ’چوڑیاں’ کو ملی وہ شاید کسی اور فلم کو نہ مل سکی۔ چوڑیاں سید نور کی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے پاکستانی سینما گھروں میں بین الاقوامی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد مجاجن بھی ان کا ایک اور ہٹ پروجیکٹ تھا۔

حال ہی میں سید نور نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے ماضی کی فلم انڈسٹری سمیت حالیہ فلموں پر بھی بات کی اور اداکاروں کے قصے بھی سنائے۔ انہوں نے اپنی جوانی کے افیئرز اور اداکار جاوید شیخ کے ساتھ اپنے مقابلے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

Syed Noor youthful Affairs

ڈائریکٹر سید نور نےکہا ہے کہ لڑکیوں سے دوستی کرنے کا بے حد شوق تھا، جاوید شیخ اور میرے درمیان گرل فرینڈ بنانے کا مقابلہ ہوتا تھا،میں اکثر ان سے جیت جایا کرتا تھا کیونکہ آخر میں ہمیشہ لڑکی میرے ساتھ ہوتی تھی۔

جاوید شیخ جوانی میں دل پھینک انسان تھے۔ انہوں نے کہامیں صرف لڑکیاں پھانسنے کے اس کھیل میں جیت جاتا کرتا تھا لیکن جاوید شیخ ان سے شادی کر لیتے تھے جن سے وہ محبت کرتے تھے، لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

:مذید پڑھیئں

چھبیس مشہور باپ بیٹے کی جوڑیاں جنہیں آپ شاید نہیں جانتے

سید نور نے بتایا کہ میں صرف ڈیٹنگ میں دلچسپی رکھتا تھا، جیسا کہ مغربی ممالک میں لوگ کرتے ہیں،میں نے صرف اسی عورت سے شادی کی جس سے میں واقعی محبت کرتا تھا۔ لیکن اس کھیل میں ہمارا ایک اور کرائم پارٹنر فلم اسٹار شاہد تھا جو جاوید کی طرح شادی کرلیا کرتا تھا۔

اسی پروگرام میں انہوں نے اداکارہ صائمہ سے محبت ہوجانے اور شادی کا قصہ بھی بتایا اور یہ انکشاف بھی کیا کہ صائمہ پنجابی نہیں بلکہ پشتون خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق سوات سے ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صائمہ نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی، البتہ محبت پہلے انہوں نے شروع کی تھی۔

سید نور نے بتایا کہ انہیں پہلی بار صائمہ سے فلم ’گھونگھٹ‘ کے سیٹ پر محبت ہوئی، اس سے پہلے انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا لیکن محبت والے جذبات نہیں تھے۔ اور جب محبت ہوئی تو انہوں نے اداکارہ صائمہ سے شادی کر لی اور حالانکہ صائمہ جانتی تھیں کہ سید نور شادی شدہ ہیں لیکن اس کے باوجود ان دونوں کی قربتیں بڑھتی چلی گئیں

دونوں نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرلیا۔صائمہ کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئی

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago