بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ممبئی میں واقعے اپنے فلیٹ میں خودکشی کرکے اپنے تمام چاہنے والوں کو چھونکا دیا تھا وہیں اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان سے منسلک کافی چیزیں بھی سامنے آرہیں جس سے ان کے فینز کے دل اور بھی غمزدہ ہوجاتے ہیں۔
بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2013 میں کی گئی فلم “کئی پو چھی” سے کیا تھا، جس کے بعد پھر انہوں نے دوبارہ مڑ کر نہیں دیکھا دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری سے لیکر آخری فلم چھچھورے تک آپنی بہترین اداکاری سے خوب نام کمایا تاہم اس کے باوجود ان کی اچانک خودکشی کی خبر نے لوگوں کو ابھی تک سکتے میں ڈال کر رکھا ہوا ہے، سب جاننا چاہتے ہیں کہ آخر انہوں کس وجہ سے اتنا برا قدم آٹھایا۔
جہاں ایک جانب ممبئی پولیس سوشانت سنگھ راجپوت کے قتل کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف ہے وہیں ان سے مسلک ایک دلچسپ چیز سامنے آئی ہے کہ وہ اداکاری اور ڈانس کے علاوہ فلکیات کے شعبہ میں بھی خوب دلچسپی رکھتے تھے جس کا اندازہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے باآسانی ہوتا ہے۔ اگرچہ ایک بار وہ اپنی اس خواہش کا اظہار کر بھی چکے تھے کہ وہ بچپن میں ایک ایسٹرونوٹ بننا چاہتے تھے اور ناسا میں کام کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔ اس ہی سلسلے میں انہوں نے ایک انتہائی جدید اور بہترین ٹیلی اسکوپ بھی خرید رکھا تھا جس سے وہ خلاء اور دیگر سیاروں کو دیکھا کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت ایک فلم کے تقریبا 5 سے 7 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا کرتے تھے، جس سے ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 59 کروڑ روپے تک بنتی تھی۔ جس سے وہ کافی مہنگی چیزیں خریدا کرتے تھے جن میں ایک قسم کے مہنگی چیزیں فلکیات کے ساز و سامان سے منسلک ہوتی تھیں۔ وہ چاند، ستارے، سورج اور دیگر سیاروں کے حوالے سے بات چیت کرنے کے حوالے سے کافی بے انتہا شوق رکھا کرتے تھے۔
کیونکہ جس ٹیلی اسکوپ کی تصویر سوشانت سنگھ راجپوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈالی تھی وہ میڈ 14، ایل ایکس 600 ٹیلی اسکوپ ہے جو دنیا کے جدید ترین ٹیلی اسکوپ میں سے ایک ہے، جس کو لینے کے اپنے فینز سے شوشل میڈیا پر شوشانت نے کہا تھا وہ آسمانی ستارے سیٹرن کی رنگ کو اب دیکھ سکتے ہیں۔
صرف یہی نہیں سوشانت سنگھ راجپوت ایک ذاتی فلائٹ سیمولیٹر بھی اپنے رکھتے تھے جو صرف پائلٹس کو دوران ٹریننگ استعمال کروایا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے چاند کی زمین کا بھی ایک خرید رکھا تھا۔ وہ حصہ چاند کی سی آف مسکوی کے پاس ہے۔ جس کو شوشانت سنگھ راجپوت اپنی آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کرچکے ہیں۔
یاد رہے اس قبل کسی بھی بالی ووڈ اسٹار نے چاند یا کسی اور دیگر سیارے پر زمینی ٹکڑا نہیں خریدا تھا، تاہم بولی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے پاس کچھ عرصہ قبل زمینی تکڑا تھا البتہ وہ انہوں خود نہیں خریدا تھا بلکہ ان کو ان کے ایک فین کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…