سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے انصاف کی اپیل کردی

آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن پرینکا سنگھ نے بدھ کو اپنے بھائی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت سنگھ کی زندگی پر کوئی فلم نہیں بننی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آنجہانی بھائی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی ان کی زندگی پر مبنی بائیوپک میں ان کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔ سوشانت سنگھ کی سالگرہ سے قبل، انہوں نے عظم ظاہر کیا کہ اس وقت تک کوئی فلم نہیں بنائی جائے گی جب تک کہ ان کے بھائی کو انصاف نہیں مل جاتا، جن کا گزشتہ برس انتقال ہوگیا تھا۔

Image Source: Instagram

پریانکا سنگھ کا کہنا تھا کہ “میں پختہ یقین رکھتی ہوں کہ سوشانت سنگھ راجپوت پر کوئی فلم نہیں بننی چاہیے، کم از کم، جب تک اسے انصاف نہیں مل جاتا۔ “یہ میرا اپنے بھائی، فنکار، جینیئس سوشانت سنگھ راجپوت سے وعدہ ہے۔ دوسری بات یہ کہ، کون ہے جو سوشانت سنگھ کی خوبصورت، معصوم اور متحرک شخصیت کو اسکرین پر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہیں حیرت ہے۔

“تیسری بات یہ کہ یہ توقع کرنا محض فریب ہی ہوسکتا ہے کہ اس غیر محفوظ فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے کسی میں بھی سوشانت سنگھ راجپوت کی اشتعال انگیز انوکھی کہانی کو سچائی کے ساتھ پیش کرنے کی ہمت اور دیانت ہے جہاں اس نے ہمیشہ اپنے دل کی پیروی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشانت نے پروڈکشن ہاؤسز کے بڑے نام اور ہاوسسز کو اپنی شرائط پر، عروج پر چھوڑا ہے۔

Image Source: File

آخر میں انہوں نے کہا کہ میرا بھائی اپنی بایوپک خود بنانا چاہتا تھا اگر یہ کبھی بنتی ہے، اور اے آئی ٹیکنالوجی میں بہتری آ رہی ہوتی، بلاشبہ کوئی وجہ نہیں کہ مستقبل قریب میں یہ حقیقت نہ بن سکے۔”

واضح رہے 14 جون 2020 کو بولی کے مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو اداکار کی لاش ان کے اپنے فلیٹ میں لٹکی ہوئی تھی۔ البتہ ان کے گھر سے کسی قسم کا کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا، جس سے کئی سوالات اٹھے۔ بعدازاں ممبئی پولیس نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا۔

Image Source: Instagram

تاہم، بعد میں عوامی دباؤ میں اضافے کے بعد کیس کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو منتقل کر دیا گیا تھا۔ اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا، جو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے وقت ان کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھی، اہلخانہ کا ماننا تھا کہ اداکارہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ آنجہانی اداکار کے پیسوں کا بھی غلط استعمال کرنے کر رہی تھیں۔ اس حوالے سے کیس کی تفتیش بھارت کے سینٹرل انویسٹی گیشن بیورو کی جانب تاحال کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پیرا نارمل ایکسپرٹ اسٹیو ہف کا سوشانت سنگھ کی روح سے بات کرنے کا دعوی

یاد رہے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے بالی ووڈ میں بقا کی جدوجہد سے متعلق بحث کو جنم دیا۔ فلمی برادری نے انڈسٹری میں اقربا پروری اور منافقت کے خلاف بولنا شروع کر دیا تھا۔ یہی نہیں سوشانت کی خودکشی نے فنکاروں کی دماغی صحت سے متعلق آگاہی کے بارے میں بہت سی بحثیں شروع کی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago