صوبہ سندھ کے تاریخی شہر سکھر میں پیش آیا افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ جہاں ایک 8 سالہ معصوم بچی کو خونخوار مگر مچھ نے اپنی بھوک کا نوالہ بنالیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر شہر کے علاقے صالح پٹ کی نارا کینال پر جمعے کے روز ایک انتہائی دلخراش اور دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ 8 سالہ زاہد نہر کے کنارے کھڑی تھی کہ اچانک نہر میں سے ایک مگرمچھ نکلا اور اس نے زاہدہ پر حملہ کیا اور اسے نہر میں کھیچ کے لے گیا۔ یہی نہیں خونخوار مگرمچھ نے وہیں معصوم بچی کو نگل لیا اور وہاں سے فوراً غائب ہوگیا۔
دوسری جانب جب یہ واقعہ رونما ہوا تو معصوم زاہد کے والدین پاس ہی کھڑے تھے اور مگرمچھ اس پر حملہ کردیا ۔ تاہم مقامی لوگوں اور والدین کی جانب سے بچی کو فوری بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی مگر مگرمچھ کسی کے ہاتھ نہیں آیا۔ علاقہ مکین کے مطابق وہ۔مگرمھ ایک انتہائی بڑا، طاقتور اور تیز رفتار تھا، مگرمچھ کی لمبائی تقریباً 16 فٹ کے قریب تھی جو ایک بڑے مگرمچھ میں شمار کیا جاتا ہے۔ جبکہ مگرمچھ نے اچانک حملہ کیا اور معصوم زاہدہ کو اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا اور پھر اسے وہیں نگل گیا اور تاہم لوگوں کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
اس موقع پر معصوم زاہدہ کے والد گلبار خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دیگر بچوں کے ہمراہ نہر کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک نہر سے مگرمچھ نکل آیا اور بچی کو دبوچ کر اپنے ساتھ لے گیا۔
مزید جانئے: محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فلپائنی لڑکی کی حیرت انگیز داستان
واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے جس کے بعد لڑکی کو تلاش کرنے کے لئے ایک آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں غوطہ خوروں کی مدد سے بچی کی لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
واضح رہے سندھ وائلڈ لائف کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پت کی نارا نہر میں 300 کے قریب مختلف سائز کے مگرمچھ موجود ہیں۔ لہذا وہاں کے لوگ نہر کے پاس جانے سے احتیات سے کام لیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…