خلا کی خوشبو کیسی ہوگی؟ سائنسدانوں نے بتادیا

خلا کیسی ہے ، وہاں کا ماحول کیسا ہو گا؟ وہاں کی خوشبو کیسی ہوگی؟ زمین پر رہنے والے لوگ ہمیشہ ہی خلا کے بارے میں جاننےکیلئے پُرتجسس رہتے ہیں بلکہ اکثر لوگ تو خلا بازوں کے تجربے کو خود بھی محسوس کرنا چاہتے ہیں۔


امریکی خلائی ادارے ناسا نے حال ہی میں لوگوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا پرفیوم تیار کرلیا ہے جس کی خوشبو خلا جیسی ہے۔ یہ پرفیوم خلا بازوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ جلد ہی عوام کو بھی میؔسر ہوگا اور وہ یہ جان سکیں گے کہ خلا کی فضا اور ماحول میں کیسی خوشبو آتی ہے۔”ایو دی اسپیس نامی اس پرفیوم کیمیا دان اسٹیو پیئرس نے تیار کیا ہے، انہیں ناسا نے خلا کی خوشبو بنانے کے لیے 2008 میں پیشکش کی تھی۔

‏“ایو دی اسپیس”پرفیوم بنانے والے کیمیا دان اسٹیو پیئرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خوشبو کو بنانے کے لیے متعدد خلابازوں کی رائے جانی جنہوں نے انہیں خلا کی خوشبو کی تفصیل بتائی۔

خلا کی خوشبو کے حوالے سے ایک خلاباز نے بتایا ہے کہ خلا میں ایسی خوشبو آتی ہے جیسے گولی چلنے کے فوراً بعد آتی ہے اور یہ خوشبو کسی جلی ہوئی چیز کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی ریسرچز سے لوگوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کو سیکھنے میں مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago