مسلم کورین یوٹیوبر داؤد کم کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کرلیا

بے شک رب کائنات جب چاہیں اور جسے چاہیں ہدایت کی راہ پر لاسکتے ہیں ، نومسلم کورین یوٹیوبر داؤد کم کے بعد اب ان کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کرلیا اور مسلمان ہوگئیں ہیں۔ نومسلم وی لاگر داؤد کم نے اپنے یوٹیوب کے چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کو کلمۂ شہادت پڑھا رہے ہیں اور بطور مسلمان انہیں دین اسلام کے بعد کی زندگی کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے عیسائی مذہب کو ترک کر کے اسلام قبول کیا تھا اور اب وہ سوشل میڈیا پر اپنی اسلامی طرز عمل سے متعلق بنائی جانے والی ویڈیوز کے حوالے سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں ۔

مسلم یوٹیوبر داؤد کم کے چینل سے شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں ان کی اہلیہ باقاعدہ کلمہ شہادت پڑھ کر دائرے اسلام میں داخل ہوئی ہیں ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خود اپنی اہلیہ کو کلمہ پڑھا رہے ہیں اور اس موقع پر اپنی اہلیہ کی اسلامی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں یہ بتا رہے ہیں کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ ماضی کے تمام گناہوں سے ایسے پاک ہوگئیں جیسے کسی نئے بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کو مزید بتایا کہ اسلام کے پانچ اراکین ہیں، اللہ کی واحدانیت کا اقرار اور رسول اکرم صلؔی اللہ علیہ وآلہ وسلؔم پر ایمان لانے کے بعد ہمیں اسلام کے پانچ اراکین پر ہر صورت عمل کرنا ہوتا ہے۔
مسلم یوٹیوبر داؤد کم نے اپنی اس ویڈیو میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو اسلام سے متعلق دعوت دی تھی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کیا اور وہ مسلمان ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہم دونوں اسلامی طریقے سے نکاح بھی کریں گے۔

Image Source: Facebook

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی کہا کہ ہم چونکہ نئے مسلمان ہوئے ہیں اس لیے اسلامی اطوار و اقدار پر چلنے میں کچھ کمی بیشی ہوسکتی ہے مگر کچھ وقت بعد انشاء اللہ ہم پختہ ہوجائیں گے اور دین اسلام کی تمام تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے۔ یوٹیوب پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں داؤد کم نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی بتایا کہ وہ آخرت کی زندگی میں اکیلے جنت میں نہیں جانا چاہتے بلکہ وہ اپنی اہلیہ میاکو کو بھی ساتھ ہی لے کر جانا چاہتے تھے، جس کے لیے اسلام قبول کرنا ضروری تھا۔ان کی اہلیہ نے یہ بات سننے کے بعد اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ رمضان کے مہینے میں ہی دنیا سے رخصت ہوں تاکہ سیدھا جنت میں جائیں۔

یاد رہے کہ کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوب اسٹار جے کم نے دو برس قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کررہے ہیں جس کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ عید منائی اور اسلام میں موسیقی کو حرام قرار دیئے جانے کے حوالے سے ویڈیو بنا کر شیئر کی تھی۔

بعد ازاں گزشتہ برس انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کی ایک مسجد میں موجود تھے اور کلمۂ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے مسلمان ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا اور اپنا نام جے کم سے تبدیل کرکے داؤد کم رکھا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago