سورج گرہن کے دوران کچھ کرنے اور کچھ ناکرنے والے ضروری کام

اس سال کا دوسرا سورج گرہن جو ہوگا کل یعنی 21 جون 2020 کو۔ آخر سورج گرہن ہوتا کیا ہے؟ تو جان لیجئے ورج گرہن میں سورج چاند اور زمین خلاء میں بالکل ایک سمت میں آجاتے ہیں۔ اس موقع پر جب چاند سورج کے بالکل سامنے آکر کھڑے ہوجاتا ہے تو اس کے باعث زمین پر پھر ایک سایا بنتا ہے یا یوں کہیں کے سورج کی روشنی زمین پر متاثر ہوتی ہے۔

جبکہ اگر فاصلے کے اعتبار سے بات کی جائے تو سورج اور چاند میں کافی دور کا فاصلہ ہے جس کے باعث چاند مکمل طور پر سورج کی روشنی کو متاثر نہیں کرپا ہے لیکن اس موقع جب سورج کے سامنے چاند آتا ہے تو پھر سورج کناروں سے اس کی روشنی آرہی ہوتی ہے جس کے وجہ سے اس کو حرف عام “رنگ آف فائر” کہتے ہیں۔

اس بار سورج گرہن ایک اعتبار سے اس لئے اور بھی منفرد ہے کہ یہ اس بار 21 جون کو آرہا ہے اور یہ سائنسی علوم کے اعتبار سے سال کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے یعنی دن کے وقت کا دورانیہ طویل ترین ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اس بار کا سورج گرہن براعظم ایشیا اور افریقہ کے کئی ممالک میں رنگ آف فائر کے مناظر واضح طور پر دیکھے جاسکیں گے۔

جبکہ سورج گرہن کو دیکھنے کے حوالے سے ماہرین کی جانب سے کچھ احتیاطی تدابیر فراہم کی گئیں ہیں جن کو اپنانا بےحد ضروری ہے کیونکہ اگر ان تدابیر کو نہ اپنایا گیا تو اس سے اپ کو نقصان بھی پہنچ سکتی ہے۔

۔انسانی آنکھ سے براہ راست اس وقت سورج کے اس مناظر کو دیکھنے سے آپ آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

۔ سورج گرہن کے دوران کوشش کریں کے پانی پینے سے احتیاط کریں۔

۔ جبکہ علاقائی اور سماجی عقائد کے مطابق حاملہ خواتین کو چاہئے کے وہ گھر میں رہیں اور باہر جانے سے بالکل گریز کریں۔

عموماً لوگ اس منظر کو کالے چشمہ پہن کر دیکھتے اور سمجھتے ہیں ان کی آنکھوں کو کوئی نقصان نہ ہوگا البتہ یہ بھی ایک مفروضہ ہے کیونکہ اس کے بھی سخت نتائج ہیں کیونکہ آنکھیں متاثر ہونے کا خدشہ اس سے بھی رہتا ہے۔

بیشتر لوگ اس مناظر کو دیکھنے کے لئے ایکسرے فلمز اور دوربین کا استعمال کرتے ہیں البتہ اس سے بھی دیکھنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے بھی ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے کہ بینائی متاثرہ نہ ہوجائے۔

جبکہ اس دوران سورج کی جو روشنی پانی پر گرتی ہے اس کو بھی دیکھنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہ بھی آپ کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتا ہے۔

اگرچہ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ سورج گرہن کے دوران کھانا کھانے یا اگر کھانا پکانے کا عمل جاری ہے تو اس کو روک دینا بہتر کام ہے۔

دوسری جانب کچھ وہ کام جو سورج گرہن کے دوران اپنانا ضروری ہے جس کے لئے کہا جاتا ہے کہ اس کو اپنانا انسان کے لئے خود بہت فائدے مند ہے۔

ہر شخص کی اس موقع پر پہلی ترجیح ہونی چاہئے کہ وہ گھر میں رہے اور کچھ وقت کے لئے باہر کے کاموں کو ملتوی کردے۔

اگر سورج گرہن کے مناظر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے مخصوص آلات بھی آپکے پاس ہونا چاہئے جیسے کہ اسپیشل پرپس سولر فلٹر جو آپ کی آنکھوں کی بینائی کو محفوظ رکھے۔

کہتے ہیں سورج گرہن کے دن اپنے کھانوں اور پینے کی اشیاء میں تلسی کے پتوں کا استعمال کیا جائے۔

البتہ سورج گرہن کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ جیسے ہی سورج گرہن گزرے یا ختم ہوجائے تو فورا ایک بار نہا لینا چاہئے اور کپڑے بھی تبدیل کرلینے چاہئے۔

ساتھ ہی اگر آپ سورج گرہن کے دوران گاڑی چلا رہے ہیں تو کوشش کریں کے اپنی گاڑی ہیڈ لائٹ کو کھول کے رکھیں کیونکہ اس دوران روشنی کے اچانک کم ہونے کے بھی امکانات ہوتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago