مشہور ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو گزشتہ روز کراچی میں ایک پروقار تقریب میں فاسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
چھبیس سالہ اداکارہ سوہائے علی ابڑو یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا شمار آج پاکستان کی چند صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے انتہائی کم وقت کے عرصے میں اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے زریعے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔ اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز سال 2012 میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ “سات پردوں میں ” سے کیا اور پھر گویا انہوں نے پلٹ کے ہی نہ دیکھا ہو، پیارے افضل، جوانی پھر نہیں آنی، تنہائی اور موٹر سائیکل گرل سمیت کئی مشہور فلموں اور ڈراموں کا وہ حصہ رہیں۔
گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی اس تقریب میں اداکار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ سمیت کئی شوبز اور کرکٹ کی دنیا کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔ جہاں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر بہت بہت مبارکباد پیش کی۔
اس حوالے سے اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دلہن سوہائے علی ابڑو اور دلہے شہزر محمد کے ساتھ ایک تصویر بھی شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سوہائے اور شہزر کو بہت ساری مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو بہت ساری خوشیاں، خوشحالی اور زندگی بھر ساتھ رہنے کی توفیق عطا کرے۔
دوسری جانب جوں ہی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے زریعے وائرل ہوئیں، مداحوں کی جانب سے انہیں اپنی اس نہیں زندگی شروع کرنے پر ناصرف مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں بلکہ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔ لیکن ایک سوال جو اس وقت سب ہی دماغوں میں ہے کہ آخر یہ خوش نصیب دولہا کون ہے، تو آئیں ہم کراتے ہیں، ان کا ایک مختصر سے تعارف۔
فاسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد کا تعلق کراچی سے ہے، جوکہ مشہور سبق ٹیسٹ اوپنر شعیب محمد کے بیٹے اور لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت رکھنے والے لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد مرحوم کے پوتے ہیں۔ جبکہ 29 سالہ فاسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد نے سال 2019 – 2020 کی قائد اعظم ٹرافی میں صوبہ سندھ کی نمائندگی بھی کی تھی۔
اگرچے دونوں ہی دو الگ الگ شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھتے ہیں ،تاہم اپنے اس بڑے دن پر دونوں کی جانب سے روایتی ملبوسات زیب تن کئے گئے تھے۔ سوہائے علی ابڑو نے سفید رنگ کے خوبصورت سوٹ کا انتخاب کیا تو وہیں شہزر محمد نے گولڈن رنگ کی شروانی پہنی، جسے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھرپور پسند کیا جا رہا ہے۔
ہم دونوں ہی خوبصورت ستاروں کو شادی کی ڈھیر ساری مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ دونوں ہمیشہ ہنستے مسکراتے خوشیوں سے بھری زندگی گزاریں۔ آمین
یاد رہے شوبز فنکاروں اور کرکٹرز فیملیز کے مابین پاکستان میں اس سے قبل بھی کئی شادیاں ہوچکی ہیں، حال ہی میں سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان، شوبز فنکارہ مریم انصاری کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…