سوشل میڈیا پر بولی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کے ہم شکل کی چرچہ

کہتے ہیں دنیا میں ایک چہرے جیسے سات لوگ پائے جاتے ہیں، یہ گمان اکثر سچ بھی ثابت ہو جاتا ہے کہ جب نامور شخصیات سے مشابہت رکھنے والے لوگ منظر عام پر آتے ہیں جو ہو بہو ان کی کاپی ہوتے ہیں۔ اس ہی سلسلے میں حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے۔ آئیے ہم آپ کو بھی دیکھاتے ہیں، یقیناً آپ بھی دونوں کی مماثلت دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

آئے روز ہمارے سامنے ڈوپل گینگرز (ہم شکل) لوگوں کی خبریں سامنے آتی ہیں، جہاں اکثر اوقات ہم اپنی روز مرہ زندگی میں کسی نہ کسی کی شکل دیکھ کر محسوس کرتے ہیں، کہ یہ کسی کی شکل سے مل رہا ہے وہیں سوشل میڈیا اور ٹی وی پر ہم مشہور شخصیات کی تصویر اور ویڈیوز دیکھتے ہیں، جنہیں دیکھ کر ہم حیران رہے جاتے ہیں۔

Image Source: The Daily Guardian

ٹی وی کے مقابلے میں انٹرنیٹ ایک مضحکہ خیز جگہ ہے، جس میں ہر طرح کی بحثیں اور آراء سامنے آتی ہیں، کبھی کبھی وہ انتہائی نامعقول چیزیں ہوتی ہیں تو کبھی کبھی انتہائی دلچسپ اور حیران چیزیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اور ایسا کچھ اس بار بھی دیکھا گیا، جب اداکار عمران ہاشمی کے ہم شکل کی تصویر پاکستان سے سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک شخص کی تصویر وائرل ہورہی ہے، اور صارفین کا ماننا ہے کہ یہ شخص بولی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کی شکل سے بہت ہی زیادہ مشابہت رکھتا ہے، جس کے باعث لوگوں کی جانب سے مذکورہ شخص کو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ بیشتر لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص پاکستان سے تعلق رکھتا ہے۔

بلاشبہ ایک جیسا ہونے کا خیال اپنے آپ میں سنسنی خیز اور پرجوش ہے۔ ڈوپل گینگرز عوام کو راغب کرنے اور پرجوش کرنے کا رجحان رکھتے ہیں، خاص طور پر جب کوئی مشہور شخصیت یا شخصیات سے ملتا جلتا ہو۔ سوشل میڈیا پر اس نوجوان کی کافی چرچہ ہو رہی ہے، سبھی کا بس یہی سوال ہے کہ کیا عمران ہاشمی کو اس حوالے سے معلوم بھی ہے یا نہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

اگر آپ بھی غور کریں تو معلوم ہوگا کیا وہ ایک دوسرے کی کاربن کاپی کی طرح نہیں ہیں؟ وہی پیشانی، وہی آنکھیں، وہی ناک اور وہی تھوڑی اور ایک ہی طرز کا ڈاڑھی کا اسٹائل مشابہت کو اور بڑھا دیتا ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل گلوکارہ میشا شفیع نے جب ااپنی شادی کی تصویریں دیکھیں، تو انہیں گمان ہوا کہ ان کی سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو سے کافی مشابہت ہے، ان کی جانب سے سابق وزیراعظم اور اپنی شادی کی تصاویر بھی شئیر کی گئیں تھیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی اور لوگوں اس ویڈیو کو کافی پسند بھی کیا تھا کیونکہ اپنے ہم شکل کو دیکھ کر مولانا طارق جمیل خود بھی کافی حیران ہوئے تھے۔ حیرانگی کی بات یہ تھی کہ ویڈیو کے علاوہ وائرل ہونے والی ان دونوں کی تصویروں کو دیکھ کر کوئی بھی پہلی نظر میں نہیں پہچان سکتا کہ ان دونوں میں سے اصل مولانا طارق جمیل کون ہے؟ کیونکہ مشابہہ شخص ہو بہو اُن جیسا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago