سمسن کارٹون کی پیشن گوئی پھر سچ ہوگئی

امریکی دارالحکومت میں صدر ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور صدارتی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا اور ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ تاہم، امریکہ میں کانگریس کی توثیق کے بعد اب جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخاب کے باضابطہ فاتح قرار دے دیے گئے ہیں اور وہ متوقع طور پر 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس واقعے کی پیشن گوئی پہلے ہی ہوگئی تھی؟ امریکی نامور کارٹون سریز دی سم سن میں 1996 میں اس کی پیشن گوئی کردی گئی تھی۔ اس واقعے کی پیش گوئی سیزن 7 کی 18 ستمبر کی قسط “ دی ڈے دی وائیلینس ڈائے”میں ہوئی تھی۔

اس قسط میں کردار بندوقوں اور بموں کو پکڑے ہوئے دارالحکومت میں طوفان برپا کرتے دیکھائے گئے ہیں۔
درحقیقت اس مشہور اینیمیٹڈ سیریز کارٹون سریز کے مصنف کو “ایلومینیٹی”(میڈیا ، دولت ، اور دنیا کی سیاست کو کنٹرول کرنے والا خفیہ گروپ) کا حصہ کہا جاتا ہے، اس کی پیشن گوئیاں محض اتفاق ہیں یا سچ اس کا اندازہ سم سن دیکھنے کے بعد ہوتا ہے کیونکہ اس سیریز کی کئی پیشن گوئیاں حیرت انگیز طور پر سچ ثابت ہوچکی ہیں۔

یہ کارٹون سریز 1989میں شروع کی گئی تھی اور تقریبا ً30 تیس سالوں سے چل رہی ہے۔ اس کارٹون سریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی مختلف اقساط میں کچھ ایسے واقعات پیش کئے گئے ہیں جو آج حقیقی طور پر رونما ہورہے ہیں۔

یہی نہیں اس کارٹون میں امریکہ میں حالیہ بدامنی کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ ہالووین کے 31 ویں خصوصی قسط ”ٹری ہاؤس آف ہارر XXXI” کی ایک تصویر میں ہومر سم سن کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ اپنے گھر کی چھت پر بندوق ہاتھ میں لئے بیٹھا ہے اور اس کے اطراف ہر چیز میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں 20 جنوری 2021 کی تاریخ لکھی گئی ہے۔

چونکہ سوشل میڈیاپر کیپیٹل ہل واقعے پر تشدد کی تصاویر اور ویڈیوز ٹرینڈ ہو رہی ہیں اس حوالے سے صارفین سم سن کی پیشن گوئیوں پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ اس کارٹون کے زریعے دنیا بھر کے حالات پرپیشن گوئیاں حیران کن حد تک سچ ثابت ہورہی ہیں۔

اب دنیا میں کیا ہونے والا ہے؟ تو اس حوالے سے سم سن کارٹون سیریز کی پیشن گوئیاں حقیقت سے قریب تر نظر آتی ہیں۔ اس میں دیکھائے جانے والے واقعات حقیقی دنیا میں ہو بہو پیش آرہے ہیں پھر چاہے وہ سائنسی ایجادات ہوں، سیاسی اسکینڈلز ہوں یا پھر کچھ اور، پیشن گوئیوں کا یہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے جیسا کہ کارٹون سریز میں بزنس ٹائکون ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے امریکی صدر کی حیثیت سے پیشن گوئی، اسمارٹ واچ کا آئیڈیا متعارف کرانا، امریکہ میں 9/11 کا واقعہ۔ یہ پیشن گوئیاں یہی نہیں روکتیں بلکہ خوف کی علامت بننے والا ایبولا وائرس 2014 میں دنیا کے سامنے آنا جبکہ سم سن کارٹون کی 1997 کی نشر ہونے والی ایک قسط میں ایک بچے کو ایبولا وائرس کا شکار دکھایا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

7 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago