امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ٹوئٹ پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے

سوشل میڈیا پر بھارت میں زرعی اصلاحات پر کسانوں کے جاری احتجاج پر بھارت نے بین الاقوامی مشہور شخصیات کی حمایت کو غلط اور غیرذمہ دار قرار دے دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے حامی بھی غیر ملکی شخصیات کی بھارتی کسانوں سے یکجہتی پر شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس حوالے سے سب سے پہلے امریکی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارے سی این این کا ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دنیا بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے؟ ہم بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر بات کیوں نہیں کررہے۔

گلوکارہ ریحانہ کی اس ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی سی این این کا وہی مضمون شیئر کیا اور بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

امریکی گلوکارہ کے علاوہ عالمی مشہور شخصیات نے بھی مودی سرکار اور بالی ووڈ کے اداکاروں اور اداکارؤں کو اس معاملے پر سچ نہ بولنے پر تنقید کی۔

عالمی شخصیات کی جانب سے بھارتی کسانوں کے ساتھ اس یکجہتی پر بھارتیوں کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوٹ بھی سیخ پا ہوگئیں اور بالی وڈ کی متنازع اداکارہ نے ریحانہ کو “بےوقوف “اور پُرامن کسانوں کو “دہشت گرد”قرار دے دیا۔

انہوں نے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے کیونکہ وہ کسان نہیں ہیں وہ دہشتگرد ہیں جو ہندوستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ چین ہماری کمزور ٹوٹی ہوئی قوم کو سنبھال سکے۔ انہوں نے ریحانہ کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ تم بیٹھ جاؤ بے وقوف، ہم اپنی قوم کو تم جیسی کٹھ پتلیوں کی طرح نہیں بیچ سکتے۔ یہی نہیں مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے بالی وڈ اداکارہ نے سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو بھی بھارتی کسانوں کی حمایتی بننے اور ٹویٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں “بگڑی ہوئی شہزادی “قرار دیدیا اور تو اور کنگنا رناوٹ نے میاخلیفہ کو بھی نہیں چھوڑا۔

اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں کنگنا رناوٹ نے کہا تھا کہ ان لوگوں نے سارے ملک کو پریشان کردیا ہے یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں یہ دہشت گرد ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جائے جو اس کسان تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔

Image Source: Reuters

بات یہی ختم نہیں ہوتی بھارت اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مسئلے میں بھی پاکستان کا نام لگانے سے باز نہیں آیا، بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ریحانہ کی ٹوئٹس کو پاکستان اور آئی ایس آئی سے منسلک کرنا شروع کردیا۔ ان میں سے کچھ نے تو امریکی گلوکارہ کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔


جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی بھارتی کسانوں کے لئے حمایت کرنے پر امریکی گلوکارہ ریحانہ کے اقدام کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج چند ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دئیے اور 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے مابین شدید تصادم بھی ہوا جس میں ایک کسان ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔ جب کہ اس دوران کسانوں نے نئی دہلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا بھی لہرایا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago