پاکستانی گلوکارہ و ماڈل شاعرہ رائے ٹرانس ویمن کے عالمی مقابلے کیلئے منتخب ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانی گلوکارہ و ماڈل شاعرہ رائے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ٹرانسجینڈر کے ‘مس انٹرنیشنل کوئین’ کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔ مس ٹرانس پاکستان شاعرہ رائے کو ان کی ماڈلنگ کے باعث اس عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ عالمی سطح کے اس مقابلے میں شامل ہونے کے بعد شاعرہ رائے پاکستانی کی پہلی ٹرانس ویمن بن جائیں گی جو کہ عالمی سطح پر نامور بڑے بیوٹی کونٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔

شاعرہ رائے جنہوں نے لڑکے کے طور پر پیدا ہوکر جوانی سے قبل اپنی جنس تبدیل کروالی تھی ،کو عام طور پر لوگ ٹرانس جینڈر گلوکارہ ہی سمجھتے ہیں۔تاہم وہ گلوکارہ ہونے کیساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں اور وہ اس بین الاقوامی مقابلے میں دیگر ممالک کی ماڈلز کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔ واضح رہے کہ شاعرہ رائے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں اور بچپن میں ہی والدین کے ہمراہ لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں انہوں نے کالج تک تعلیم حاصل کی۔درحقیقت انہوں نے جینڈر ڈس آرڈر اور ہارمونز کی خرابی کے باعث جوانی سے قبل ہی اپنی جنس تبدیل کروالی تھی۔

Image Source: Instagram

شاعرہ رائے پیدائش سے لے کر تقریباً بلوغت تک لڑکا ہی تھیں تاہم ان میں کبھی بھی لڑکوں والے احساسات نہیں جاگے اور ان کی شکل بھی لڑکیوں کی طرح تھی۔گلوکارہ کے مطابق وہ بچپن سے ہی اپنے جنسی مسائل سے متعلق آگاہ تھیں اور ان کی والدہ کو بھی ان کی پریشانیوں کا علم تھا مگر ان کی باتوں پر کوئی یقین نہیں کرتا تھا اور ہر کوئی سمجھتا تھا کہ وہ بہانے اور ڈرامے کر رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

جنس تبدیل کروانے سے قبل بھی انہیں بہت سارے لوگ پریشان کرتے تھے اور تبدیلی جنس کے بعد انہیں مزید تنگ کیا گیا، جس کے باعث انہوں نے کم سے کم لوگوں سے تعلقات رکھے۔ پھر وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دبئی چلی گئیں ، وہاں انہوں نے ابتدائی طور پر ماڈلنگ کا آغاز کیا۔

Image Source: Instagram

ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے رائے موشن پکچر کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولا اور ساتھ ہی گلوکاری کا آغاز بھی کردیا۔ شاعرہ رائے اس وقت متعدد گانے ریلیز کر چکی ہیں جب کہ وہ کئی منصوبوں میں ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔ ان کا ایک گانا ’رات’ بولی وڈ فلم گھوسٹ میں شامل کیا گیا۔ جبکہ وہ اپنے ایک اور گانے ‘کملی’ میں اداکار محسن عباس حیدر کے ساتھ جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

شاعرہ رائے 2021ء میں پاکستان کی پہلی مس ٹرانس بیوٹی کوئین بھی بن چکی ہیں، خیال رہے کہ مس ٹرانس پاکستان کا یہ مقابلہ کینیڈا میں ہوا تھا جس کے فائنل مقابلے میں شاعرہ رائے نے 10 شرکاء کو ہرا کر مس پاکستان بیوٹی کوئین کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اس مقابلے کو جیتنے کے بعد ان کی تاج پوشی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان کے ساتھ دبئی سے آئی ہوئی نامور میک اپ آرٹسٹ اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر شاعرہ رائے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی بیوٹی کوئین بننے کی بڑی خوشی ہے، میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ یہ ٹرانس جینڈر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago