شوبز کی معروف شخصیت ٹونی نوید رشید انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور مزاحیہ شخصیت ٹونی نوید رشید لاہور میں انتقال کرگئے،ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ میڈیا رپورٹس کہ مطابق ان کی ڈیڈ باڈی اسپتال میں ہے،اُن کے اہل خانہ بیرون ملک سے آئیں گے جس کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداح گہرے صدمے میں ہیں۔

ٹونی نوید رشید اپنے شوبز کیرئیر میں فیشن فوٹوگرافی، مزاحیہ اداکاری اور نجی چینلز پر بطور میزبان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک انگریزی روزنامہ میں بطور ثقافتی رپورٹر شروع کیا۔وہ بیک وقت ایک ہوسٹ‌، سنگر ، فوٹوگرافر ، فیشن جرنلسٹ اور کونٹینٹ‌رائٹر بھی تھے۔

Image Source: Instagram

ٹونی رشید شوبز کی ہر دلعزیز شخصیت تھے شوبز حلقوں میں ان کا بہت نام تھا کیونکہ وہ بیک وقت کافی کام کر رہے تھے۔

ان کو شوبز انڈسٹری میں لالی وڈ کا ایک انسائیکلوپیڈیا مانا جاتا تھا، انہوں نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں ایک سیگمینٹ ‘ملائی مار کے’ کو سنجیدہ فلمی نقاد کے طور پر ہوسٹ کیا اور بے حد مقبولیت حاصل کی۔ٹونی نے یاسر نواز کی فلم ‘جلیبی’ میں اداکاری بھی کی یوں وہ اداکاری کا شوق بھی رکھتے تھے اس فلم میں ان کے کردار کو بھی سراہا گیا تھا۔اس کے علاوہ انہیں گلوکاری کا بھی خاصا شوق تھا اور وہ اپنی موسیقی پر کام بھی کررہے تھے۔

ان کے اچانک انتقال کی خبر پر شوبز سے وابستہ شخصیات کے ساتھ ان کے مداح بھی گہرے صدمے میں ہیں۔نادیہ خان نے انسٹاگرام پر ٹونی نوید کی تصویر لگا کر لکھا کہ بے حد باصلاحیت ٹونی رشید کے اچانک انتقال کا بہت افسوس ہوا ہے مجھے یقین نہیں آرہا۔

اس موقع پر اداکارہ ریشم جو ٹونی کی قریبی دوست تھیں انہوں نے ان کی یاد میں ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ آبدیدہ ہوگئیں۔ویڈیو میں ریشم نے کہا کہ میرا ایک بہت پیارا دوست میرا بھائی جس کے ساتھ میرا ایک طویل ساتھ تھا وہ اس دنیا سے چلا گیا۔جبکہ دیگر ساتھی فنکاروں کا کہنا ہے کہ ٹونی نوید کے انتقال سے پیداہونے والا خلا پرنہیں ہوسکتا، ٹونی نوید رشید نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے دوسروں کے دلوں میں جگہ بنائی۔شوبز کے لئے ٹونی نوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بیشک زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ کوئی اندازہ نہیں لگاسکتا کہ کب آئے گا اور کب اس فانی دنیا سے رخصت ہوجائے گا۔ ٹونی نوید رشید برسوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ تھے وہ بہت سی خداداد صلاحیتوں کا مالک تھے اور لوگ ان کے پرُمزاح انداز اور شخصیت کو بے حد پسند کرتے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago