شوہر کا ایک کروڈ روپے کیلئے بیوی پر پیڑول چھڑک کر آگ لگادی

“میاں اور بیوی” یہ وہ محبت بھرا رشتہ ہے جس کی اہمیت شاید دنیاوی تمام رشتوں سے الگ اور منفرد ہے، وقت کیسا بھی ہو، میاں بیوی ایک دوسرے کے سب سے قریب تر ساتھی اور حوصلے کے ضامن ہوتے ہیں، تاہم ہمارے معاشرے میں لالچ اور برائی، جیسی چیزوں نے جہاں ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا ہے وہیں شادی سمیت کئی خوبصورت رشتوں کے تقدس کو بھی پامال کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایسا ایک ہولناک اور دردناک واقعہ مظفرگڑھ کی رہائشی سحر خان کے ساتھ پیش آیا جہاں شوہر نے محض پیسوں کے خاطر اپنی بیوی کو اپنے بچوں کے سامنے زندہ جلانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی سحر خان، جو اپنے شوہر اور چھے بچوں کے ساتھ نہایت اچھی اور پرسکون زندگی بسر کررہیں تھی۔ اس دوران ان کے شوہر کی جانب سے ان(سحر خان) کی لائف انشورنس کرائی گئی جس کے مطابق اگر ان کی اہلیہ اگر مرجاتی تو ان کو ایک کروڑ روپے ملنے تھے۔ تاہم زندگی بہت خوبصورت گزر رہیں تھی لیکن بیچ میں کچھ وقت کے لئے ان کے شوہر کے مالی حالات کافی خراب ہوگئے۔ پھر ایک دن وہ ہوا جس کا کوئی تصور نہیں کرسکتا، شوہر نے اس ہی پریشانی میں ایک دن شاید یہی سوچا کہ میرے مر جانے ایک کروڑ روپے آسکتا ہے، ان کے مسائل کم ہوسکتے ہیں چنانچہ انہوں نے مجھ پر پیڑول چھڑک کر مجھے آگ لگادی اور مجھے ایک کمرے بند کردیا۔

اس دوران وہاں بچے بھی موجود تھے، بچے مجھے دیکھتے رہے اور میں درد سے چیختی رہی اور آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہی۔ اس دوران آگ کو بوجھ گئی تاہم وہ بہوش ہوگئیں۔ شوہر کو لگا شاید میں مر گئی۔ البتہ مجھے اسپتال میں ہوش آیا ،مجھے وہاں میری چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے پہنچایا۔ اس دوران مجھ سے اس واقعے کے حوالے پوچھا گیا تو میں نے بتایا یہ سب کچھ شوہر نے کیا ہے، جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

سحر خان اس وقت “ڈیپلیکس سمائل اگین فاؤنڈیشن” (ڈی ایس ایف) نامی این جی او کے ساتھ منسلک ہیں، یہ ادارہ آگ یا تیزاب سے جھلس جانے والی خواتین کے لئے کام کرتا ہے، سحر خان اس ادارے میں زیر علاج ہیں۔ اس ادارے کی جانب سے ناصرف سحر خان کے اب تک تین آپریشن کروائے جاچکے ہیں بلکہ انہوں وہاں آگے کی اچھی زندگی گزارنے کے لئے مختلف ہنر بھی سیکھائے جارے ہیں۔

Image Source:pakistantoday.com.pk

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے سحر خان نے بتایا کہ یہ ادارہ ان کے تین آپریشن کروا چکا ہے جبکہ اس کے ساتھ اس ادارے کی جانب سے انہیں ایک سلائی مشین بھی دی گئی ہے۔ اور اب یہاں کو کنگ کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنا کوئی آن لائن چھوٹا سا کاروبار شروع کرسکیں۔ اس وقت یہاں سحر خان کے دس اور خواتین ہیں جو شیف کا کورس کررہیں ہیں۔

ڈیپلیکس سمائل اگین فاؤنڈیشن میں خواتین کو کوکنگ کورس کروانے والی شیف زینب احسن نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے انہیں ایسے کھانے بنانے سیکھاؤں جن میں انہیں ناصرف آگ کے سامنے کم وقت کے لئے کھڑا ہونا پڑے اور بلکہ وہ کم وقت میں تیار کرکے انہیں فروخت بھی کرسکیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں انہیں صرف کھانا پکانا نہیں سیکھاتی ہوں بلکہ انھیں پیک کس طرح کرنا، ان کی مارکیٹنگ کیسے کرنی ہے، یہ کھانا کون خرید سکتا ہے اور دیگر فروخت کرنے کے حوالے انہیں معلومات اور تربیت دیتی ہوں۔

دوسری جانب سحر خان جو تعلیمی اعتبار سے خود اکنامکس میں ماسٹرز ہیں، انہوں نے اس دوران کئی بار نوکری کے لئے درخواست دیں تاہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ان کے نزدیک انہیں نوکری نہ ملنے کی دو وجوہات ہیں جن میں شاید ایک وجہ کبھی انہوں نوکری نہیں کی یا شاید میرے چہرے کی وجہ سے مجھے نوکری ملتی ہے۔ تاہم وہ یہاں ہنر سیکھ کر کافی امید ہے کہ وہ کچھ ایسا کرلیں گی جس سے آگے زندگی میں وہ اپنے بچوں کی کفالت بہتر انداز میں خود کرسکیں گی۔

Courtesy: Independent urdu

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago