سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی کو لاہور حادثہ پیش آیا، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کی گزشتہ روز لاہور میں ایک خطرناک کا حادثہ پیش آیا، حادثے کے وقت شعیب ملک اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر رہے تھے۔ یہ واقعہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی ڈرافٹنگ تقریب کے اختتام کے بعد پیش آیا۔ سابق کپتان شعیب ملک تقریب کے اختتام پر واپس جانے کیلئے اپنی سرخ رنگ کی اسپورٹس کار میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے نکلے تو ان کی کار قذافی اسٹیڈیم کے پاس واقع ایک ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس دوران ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک تو حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے البتہ ان کی قیمتی اسپورٹس کار کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، واقعہ پر موجود عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آٰیا تھا، شعیب ملک جب تقریب سے نکلے تو رفتار کافی زیادہ تھی، جس پر گاڑی بےقابو ہوکر سامنے کھڑے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

یہی نہیں حادثے میں سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی نے تین روڈ پر موجود دیگر تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے، جس پر دیگر گاڑیوں کے مالکان نے موقع پر موجود پولیس سے متعلقہ گاڑی کے حوالے سے شکایات کی، جس پر پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ بعدازاں حادثے کے فوری بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو قذافی اسٹیڈیم لے گئی، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی پارکنگ میں کھڑا کردیا گیا۔

کار حادثے کے کچھ دیر بعد اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں حادثے اور خیریت کے حوالے سے تمام مداحوں کو آگاہ کیا۔

ٹوئیٹر پر دیئے جانے والے پیغام میں اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے لکھا کہ “میں بلکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں، حادثہ اتفاق سے پیش آیا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی مہربانی کی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک ٹوئیٹر پیغام میں مزید لکھا کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھنے پر آپ سب کا شکر گزار ہوں، آپ لوگوں کے پیار اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔

خیال رہے اس حادثے کے حوالے سے کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے کہ یہ معاملہ محض ایک سادہ سے ایکسیڈنٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقدہ تقریب کے اختتام کے بعد اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور اسپیڈ اسٹار وہاب ریاض واپسی جاتے ہوئے ریس لگا رہے تھے، اس دوران شعیب ملک نے وہاب ریاض کی تیز رفتار گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جہاں زیادہ اسپیڈ کے باعث بےقابو ہوگئی اور سامنے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، اس دوران گاڑی نے دیگر تین گاڑیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago