شعیب ملک اور ثناءجاوید کی شادی کوایک سال مکمل


0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کی نئی تصاویر جاری کردی ہیں

اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کی ان دیکھی خوبصورت تصویریں اور شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کی ہے۔

Shoaib And Sana Nikah Ceremony

شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا، جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔

ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی ہے جس میں شعیب اور ثنا نے گیندے اور سفید پھولوں کا ہار پہنا ہوا ہے۔ تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس خوبصورت جوڑی کی مہندی کی رسم بھی ہوئی تھی

اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں ثنا جاوید کے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شادی سے ایک دو دن پہلے لی گئی تصویریں ہیں۔

پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جوڑے کی شادی 17 جنوری 2024 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

:مزید پڑھیئں

شعیب ملک ثناء جاوید شادی ۔پہلی ملاقات سے لیکر شادی تک سب کچھ


ویڈیو میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو میری محبت، آپ کے ساتھ زندگی خوبصورت ہے اور آپ ہیرو ہیں۔‘

 دوسری جانب کرکٹر شعیب ملک نے متعدد یادگار تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بہت سے خوبصورت دن اور یادیں ایک ساتھ، سالگرہ مبارک ہو۔‘


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *