پاکستان کا کم عمر ترین وی لاگر انڈین میڈیا میں بھی چرچے

پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر ‘محمد شیراز’ کی معصوم اداؤں نے سرحد بار بھی لوگوں کے دل جیت لیے۔

بھارت کی مشہور نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے اس ننھے وی لاگر کی صلاحیتوں کو فیچر کے ذریعے اجاگر کیا کہ کس طرح محمد شیراز بلاگنگ کی دنیا میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

Shiraz Vlogger Indiatoday


‘انڈیا ٹوڈے’ کی جانب سے محمد شیراز کی پہچان نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پار بھی ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نمایاں کرتی ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ محمد شیراز اپنے منفرد بلتی انداز کے ساتھ ٹوٹی ہوئی اردو زبان میں پیاری پیاری باتیں کرتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں، جسے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے سچ ثابت کر دکھایا، 6 سالہ شیراز پہلی جماعت کا طالب علم ہے مگر اپنے وی لاگز میں اعتماد اور معصوم اداؤں کے باعث ہر ایک کی توجہ کا باعث بن چکا ہے۔معصوم انداز، پراعتماد لب و لہجہ، گلابی اردو، مسکراتا چہرہ لوگوں یراز اپنی کمسن بہن کے ساتھ ادائیں کرتا یوں اٴْس علاقے کی تفصیلات بتاتا ہے کہ ویڈیو دیکھنے والا اپنے آپ کو اس کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے۔کم مگر بلا کا اعتماد، شیراز کی بنائی گئی ویڈیو کو حقیقت کے قریب تر کرتا ہے، چھوٹا ہو یا بڑا سب سے کس انداز میں گفتگو کرنا ہے شیراز خوب جانتا ہے، وہ جہاز میں اپنے پہلے سفر کی داستان اس خوبصورت انداز سے بیان کرتا ہے کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔شیراز کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں، اس کیلئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں، وہ اس انداز سے ویڈیو بناتا ہے کہ ہر ویڈیو میں اٴْس کے علاقے کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔شیراز کی طرف راغب کرتاہے،

محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر وہ اپنی ہی طرح پیاری سی چھوٹی بہن مسکان کے ساتھ روزمرہ زندگی  کو اپنے بھولے اور مٹھاس بھرے انداز میں  وی لاگز کے ذریعے دکھاتے ہیں

شیراز اپنی ہر ویڈیو میں پر اعتماد، منفرد اور اس خوبصورت انداز سے اپنی زندگی کے تجربے کو بیان کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں کہ اتنی کم عمری میں بھی یوں ہر واقعہ بیان کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی لاکھوں لوگ اسے دیکھتے ہیں

شیراز اپنی کمسن بہن کے ساتھ ادائیں کرتا یوں اٴْس علاقے کی تفصیلات بتاتا ہے کہ ویڈیو دیکھنے والا اپنے آپ کو اس کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے۔کم مگر بلا کا اعتماد، شیراز کی بنائی گئی ویڈیو کو حقیقت کے قریب تر کرتا ہے، چھوٹا ہو یا بڑا سب سے کس انداز میں گفتگو کرنا ہے شیراز خوب جانتا ہے، وہ جہاز میں اپنے پہلے سفر کی داستان اس خوبصورت انداز سے بیان کرتا ہے کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔شیراز کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں، اس کیلئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں، وہ اس انداز سے ویڈیو بناتا ہے کہ ہر ویڈیو میں اٴْس کے علاقے کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔

ننھے یوٹیوبر شیراز کے چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ انکی ویڈیوز پر ویوز کی تعداد لاکھوں میں ہےشیراز کو یو ٹیوب کی جانب سے سلور بٹن بھی موصول ہوچکا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago