مھجے لگتا ہے کہ اللہ نے میری تو کجا من کجا قبول کرلی۔شیراز اپل

یہ ممکن نہیں کہ شہر رسول ﷺ مدینہ ہو اور کسی بندے کی خواہش پوری نہ ہو۔ بہت سے عمرہ زائرین وہاں اس یقین کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ وہ جو بھی دعا مانگتے ہیں وہ قبول ہوتی ہے۔ جس طرح پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار شیراز اپل نے اپنی خواہش پوری ہونے کی معجزاتی کہانی سنا د

 معروف گلوکار شیراز اپل نے مدینہ منورہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔شیراز اپل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی میں دو بار ریاض الجنہ کی زیارت کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Shiraz Uppal Madian Story

انہوں نے بتایا کہ میں 2017 اور 2019 میں دو مرتبہ عمرے کے لیے گیا تھا اور دونوں بار ہی ایسا ہوا کہ میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی، ایک بار تو میرے پاﺅں میں موچ آئی ہوئی ہوئی تھی اور میرے لیے ریاض الجنہ پہنچنا مشکل تھا کیونکہ وہاں بہت سارے لوگ زیارت کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔گلوکار نے بتایا کہ میں دعا مانگ رہا تھا کہ اے اللہ مجھے ریاض الجنہ تک پہنچنے میں میری مدد فرما تو میرے یہ دعا مانگتے ہوئے ہی وہاں کے ایک خادم میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے پہچان لیا اور کہا کہ آپ وہی ہیں نے جنہوں نے تو کجا من کجا کلام پڑھا تھا؟

میں نے جواب دیا کہ جی وہی ہوں جس پر وہ فورا مجھے ریاض الجنۃ لے گیا اور میں حیران رہ گیا کہ مجھے ایک منٹ کا بھی انتظار نہیں کرنا پڑا۔ ایسا میرے ساتھ اتفاقاً دونوں بار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں یہ اکثر سوچتا ہوں ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید میری تُو کوجا من کُوجا والی دعا قبول کر لی گئی ہے‘۔

شیرازاپل پاکستان کے ایک مشہور گلوکار ہیں جنہوں نے اپنے مشہور گیت ’تیرا میرا‘ سے شہرت پائی۔ وہ فلم ’دم مستم‘، ’لاہور سے آگے‘ اور دیگر کے لیے موسیقی بھی تیار کرچکے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago