مایہ ناز گلوکاروسماجی کارکن شہزاد رائے کی فٹنس کے سب ہی دیوانے ہیں۔ ان کے جواں عمری اور فٹ نظر آنے کے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمر رک سی گئی ہے۔ بالآخر 44 سالہ گلوکار نے مداحوں کو اپنے فٹ نظر آنے کا راز بتا دیا ہے۔
حال ہی میں شہزاد رائے نے احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شرکت کی۔ پروگرام میں جب گلوکار سے فٹنس کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گارہا ہوں ، دوسرا انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے عمر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔
گلوکار نے کہا کہ جواں دکھنے کی کوئی اور وجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں۔ شہزاد رائے نے کہا کہ وہ فٹنس کے معاملے میں شاہد آفریدی سے متاثر ہیں ۔مزید کہا کہ ڈائٹ کے خیال سے زیادہ وہ ورزش پر بہت دھیان دیتے ہیں تاکہ وہ شیپ میں رہیں۔
گلوکار شہزاد رائے کے حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ ملک میں تعلیم، حفظان صحت اور دیگر سماجی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، اسی وجہ سے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین ان سے متاثر بھی ہیں۔ انہوں نے گلوکاری کی آغاز 1995 میں کیا اور 6 البم ریلیز کیے، انہوں نے کئی مشہور گانے گئے ۔
گلوکاری کے علاوہ شہزاد ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن ”زندگی ٹرسٹ“ سے صدر بھی ہیں۔ شہزاد رائے نے 2 ڈاکومینٹریز ”چل پڑھا” اور “واسو اور میں“ ریلیز کی ہیں۔ جن کے بعد شہزاد کو بے پناہ داد وصول ہوئی اور ان کی شہرت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ شہزاد رائے کو ان کی اعلیٰ خدمات کی بدولت انہیں ستارہِ امتیاز سے بھی نوازہ گیا ہے۔
شہزاد رائے کو ان کی منفرد گلوکاری اور سماجی مسائل کو موسیقی کے ذریعے پیش کرنے کی وجہ سے تو شہرت حاصل ہے ہی اس کے علاوہ لوگ ان کی فٹنس کی وجہ سے بھی ان سے حد درجہ متاثر ہیں۔ سوشل سائٹس پر آئے دن گلوکار کو لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوتی رہتی ہے۔ گزشتہ برس بھی روڈ سیفٹی سے متعلق ان کے ویڈیو پیغام پر حیا بخاری نامی فیشن جرنلسٹ نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور کمنٹ کیا تھا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کرسکتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔
یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے کو اکثر و بیشتر دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کی اکثر سنجیدہ قسم کی پوسٹس بھی صارفین کے مختلف جوابات کی نذر ہوجاتی ہے۔ کچھ دنوں پہلے ایسی ہی ایک سنجیدہ پوسٹ پر ایک مداح کی جانب سے گلوکار کو دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کردی گئی تھی۔ ہوا کچھ یوں کہ اداکار نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مٹھائی اور گرین ٹی کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ گرین ٹی کو مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مِل سکتی تھی وہ بھی ناملے۔
مزید پڑھیں: صبح نہار منہ پانی میں بھیگے بادام کے استعمال کے پانچ زبردست فوائد
اس پوسٹ پر کئی لوگوں نے تبصرہ کیا لیکن ایک خاتون مداح نے ایسا کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔ ثنا خان نامی صارف نے گلوکار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلیں، میں روز آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کردوں گی۔ صارف کی اس ٹوئٹ پر شہزاد رائے نے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ برائے مہربانی ایسی باتیں نا کریں، لوگ مجھے ویمپائر کہنے لگیں گے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…