پاکستانی خوبرو اداکار و فلم ساز شہریار منور نے دسمبر کے اختتام میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں اداکار نے اپنی دُلہن سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی رواں ماہ ہی ہونے والی ہے۔
صحافی نے سوشل میڈیا پر گردش شادی سے متعلق خبروں کا سوال کیا تو شہریار منور نے سیدھے الفاظ میں بتایا کہ دسمبر کے اختتام پر شادی کر رہا ہوں۔۔ تاہم انہوں نے شادی کی تاریخ اور جگہ سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
Sheheryar Munawar Marriage
گزشتہ ماہ نومبر میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ شہریار منور دسمبر 2024 میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے
ایک اور سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شریک حیات کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں، تاہم وہ نئی زندگی شروع کرنے کے فیصلے پر بے حد خوش ہیں
انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کریں۔ میں ان تمام مداحوں سے بھی چاہوں گا جو شو دیکھ رہے ہیں آپ ہمارے لیے دعا کریں۔
ادھر، خبریں زیرِ گردش ہیں کہ شہریار منور اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کرنے والے ہیں، تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اگست میں شہریار منور نے ماہین صدیقی کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ’جان‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ اداکار کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ماہین صدیقی نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔شہریار منور نے پارٹی کی یادگار تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ ماہین صدیقی کو کھڑے دیکھا گیا تھا۔
:مذید پڑھیئں
مردوں کی صحت پر شادی کے بعد کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
ماہین صدیقی نے انسٹاگرام پر اداکار کیلیے خاص برتھ ڈے وش بھی کی تھی جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار منور نے ’شکریہ میری جان‘ لکھا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے ماہین صدیقی اور شہریار منور کو ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے، تاہم دونوں نے ایک دوسرے سے تعلقات سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔
شہریار منور نے ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘سے خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ’میرے درد کو جو زباں ملے‘، ’تنہائیاں نئے سلسلے‘، ’کہی ان کہی‘، ’آسمانوں پہ لکھا‘، ’پہلی سی محبت‘، ’کچھ ان کہی‘، اور ’رد‘ شامل ہیں۔ وہ اس وقت نئے ڈرامہ سیریل ’اے عشقِ جنون‘ میں نظر آ رہے ہیں۔
0 Comments