شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف ایف آئی آر کیوں کروائی؟

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ٹی وی شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے میری والدہ کا مذاق اڑایا جس کے بعد میں نے انہیں ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کیلئے میسج کیا لیکن انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے مجھے بلاک کردیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نامور خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے اپنی اور اداکارہ نادیہ خان کی لڑائی کے حوالے سے پہلی مرتبہ لب کشائی کر دی۔

Image Source:Instagram

حال ہی میں انہوں نےاداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران اپنی پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق کئی ایک موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔ 

پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں ہونے والے ایک واقعہ کا بھی تذکرہ کیا جب انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی۔

Sharmila Faruqui Nadia Khan

تاہم اب پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کی جانب سے والدہ کا مذاق اڑانے اور نامناسب زبان استعمال کرنے پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ میں نادیہ کو زیادہ نہیں جانتی، میرے پاس ان کا موبائل نمبر بھی نہیں ہے۔’

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ ’جب انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی تو میں نے انہیں انسٹاگرام پر میسج کیا کہ ’مجھے آپ کی ویڈیو بالکل نہیں  پسند آئی جس میں آپ میری والدہ کے میک اپ پر تبصرہ کررہی ہیں، اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں‘ جس پر نادیہ خان نے رپلائی کیا کہ ’میں نے کچھ غلط نہیں کہا اور ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کروں گی‘ میرے پاس یہ میسج اب تک محفوظ ہے‘۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی عمر رسیدہ والدہ سے میک اپ، لباس اور زیورات سے متعلق سوال کیے گئے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر خوب تنقید بھی کی گئی۔

Image Source:Instagram

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اگر وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردیتیں تو لڑائی ختم ہوجاتی، مجھے لڑائی جھگڑا کرنےکا شوق نہیں ہے لیکن جب نادیہ خان نے کہا کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں اور ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کریں گی تب میں نے اپنے مطابق کیس چلانے کا فیصلہ کیا، بعدازاں انہوں نے مجھے انسٹاگرام سے بھی بلاک کردیا۔’

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ ان کی والدہ کا سوشل میڈیا میں اکاونٹ نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ نادیہ خان کی میری والدہ سے کب اور کہاں اور کیوں ملاقات ہوئی، والد کا انتقال ہوگیا اور والدہ زندگی میں دوبارہ خوشیوں کی طرف لوٹ رہی تھیں، وہ ان سب چیزوں کی مستحق نہیں تھیں۔’

مزید یہ کہ اس وقت شادی کی اس تقریب میں انہوں نے میری والدہ کی اجازت کے بغیر ویڈیو ریکارڈ کی اور تو اور اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا کہ اس خاتون نے حال ہی میں اپنے شوہر کو کھویا ہے اور وہ اب اپنے آپ کو زندگی کی طرف دوبارہ لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے شروع میں شرمیلا فاروقی نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حادثاتی طور پر سیاست میں آئی تھی، بچپن میں پائلٹ بننے کا شوق تھا، مجھے سفر کرنے کا شوق ہے، سوچا تھا جہاز خریدوں گی اور اسے خود اڑاؤں گی، جہاں دل چاہے گا وہاں جاؤں گی۔

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ شادی کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا، جب مجھے کوئی پسند آیا تو اپنے والد کو بتایا اور وہ راضی ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ انہوں نے شادی سے قبل ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کی اور شادی کے بعد بچے کی پیدائش سے قبل پی ایچ ڈی کے پیپرز دیے اور 5 سال بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی۔

اس کے علاوہ سیاست پر بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی جیسی سیاسی بصیرت پاکستان میں کسی کی ہے ہی نہیں ، وہ ہمیشہ ہمیں ہمارے اچھے کیلئے سمجھاتے ہیں۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ جب میرے پاس وزارتِ اطلاعات برائے سندھ کا قلمدان تھا تو ٹی وی پر ٹاک شوز کے دوران میں بہت غصے میں آ جاتی تھی ۔

میرا یہ رویہ دیکھتے ہی زرداری صاحب نے فون کر کے کہا کہ آپ ایسا مت کیا کرو، مجھے بھی روز لوگ کتنا کچھ کہتے ہیں می بھی تو ہنس کر انہیں جواب دیتا ہوں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے دوسری شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔انکی ایک ہی بیوی تھیں اور وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں شرمیلا فاروقی کی والدہ کے پہناوے اور میک اپ سے متعلق گفتگو کی اور اس گفتگو کو وی لاگ کی صور ت میں یوٹیوب پر شیئر کر دیا۔ یہ عمل شرمیلا فاروقی کو بہت ناگوار گزرا تھا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago