سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم سوشل میڈیا کے ذریعے اکثر اہم موضوعات اور مسائل پر بات چیت کرتی رہتی ہیں۔اس بات انہوں نے روڈ سیفٹی کو نظر انداز کرنے پر اداکار فیروز خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’بچے کھلونے نہیں ہوتے‘۔
شنیرا اکرم نے اداکار کی ایک مختصر ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کو روڈ سیفٹی کو نظر انداز کرنے اور اس سے ہونے والے ممکنات نقصانات پر لیکچر دیدیا۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو میں فیروز خان اپنی ایک سال سے بھی کم عمر بیٹی کو گود میں لیکر گاڑی چلارہے ہیں ، یہ ویڈیو ایک روز قبل اداکار کی بہن حمیمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی۔
مذکورہ ویڈیو پر شنیرا اکرم نے رد عمل دیتے ہوئے بچی کو گود میں لے کر گاڑی چلانے کو روڈ سیفٹی قوانین اور اصولوں کے خلاف قرار دیا۔
شنیرا اکرم نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں فیروز خان کے عمل کو بے وقوفانہ عمل قرار دیا اور لکھا کہ ان کی چھوٹی سے غلطی ان کی بچی کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔شنیرا اکرم کے مطابق اگرچہ بچے نا سمجھ ہوتے ہیں، انہیں غلط چیزوں کا علم نہیں ہوتا مگر ان کے والدین ہر بات کو سمجھتے ہیں، پھر والدین اپنے ہی بچوں کو گاڑی چلاتے وقت گود میں لے کر کیوں بیٹھتے ہیں؟
اس موقع پر شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ فرض کریں کہ اگر کوئی 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کا آپ کی کار سے ٹکر ہوجائے تو بھی آپ کی بچی آپ کی گود سے نکل کر گاڑی کے فرنٹ پر آجائے گی اور انہیں شدید چوٹیں لگیں گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح کیا کہ وہ معروف سیلیبرٹیز کے خلاف نہیں ہیں لیکن اگر وہ واضح طور پر خطرناک اقدام کرتے ہیں جو ان کے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اورپھر انہیں پوسٹ کرتے ہیں تو ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے اوروہ اسے نظر انداز نہیں کرسکتیں۔
دوسری جانب، فیروز خان نے شنیرا کی ٹریفک قوانین پر متعدد پوسٹوں کے جواب میں انہیں ایک ویڈیو بھیجی جو کہ شینرا نے اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ویڈیو کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہیں جس پر اداکار نے جواباً کہا کہ وسیم بھائی آپ کو اس کا مطلب سمجھا دینگے۔
یاد رہے کہ فیروز خان سے قبل جولائی 2021 میں شنیرا اکرم نے منال خان اور احسن محسن اکرام کو بھی روڈ سیفٹی کو نظر انداز کرنے پر جھاڑ پلادی تھی۔جولائی 2021 میں احسن محسن نے منال خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں احسن محسن ڈرائیونگ کرتے دکھائی دئیے جب کہ منال خان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر گانے گنگناتی دکھائی دیں اور احسن محسن ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ اداکارہ سے گفتگو کرتے بھی دکھائی دئیے تھے۔
علاوہ ازیں ، شینرا نے کراچی کے ساحل سی ویو کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی ٹوئٹس پر ہزاروں لوگوں نے تبصرے کیے اور گندگی کے حوالے اٹھائی گئی آواز کام کر گئی۔اس تنقید کے اگلے ہی روز انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور سی ویو پر صفائی کا کام شروع کردیا۔صفائی کے عمل کی تصویر ایک صارف نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے جس پر لوگوں نے شنیرا اور وسیم اکرم کی خوب تعریفیں کیں اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…