شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نیم پلیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز، آخر کیوں وائرل ہیں؟

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی شخصیت کی طرح ممبئی میں واقع ان کا عالیشان گھر ‘منت’ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے لیکن آج کل اس گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ (نام کی تختی) بھی سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ چمچماتی نیم پلیٹ ہیروں سے تیار کی گئی ہے اور اس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے۔

‘منت’ کی یہ نیم پلیٹ تقریباً 2 ماہ بعد تیار کرکے لگائی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر ہیروں سے بنی ہوئی ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ براؤن رنگ کی تھی جو کہ سونے سے بنی ہوئی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔ اس نیم پلیٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اسے شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے خود ڈیزائن کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر اس نیم پلیٹ کو عارضی طور پر اتار لیا گیا تھا ایسا اس لئے کیا گیا کہ اس میں نصب ایک ہیرا نیچے گرگیا تھا جس کی وجہ سے اسے نکالا گیا۔ تاہم اسے اتار کر اس کی مرمت کی گئی اور گرنے والے ہیرے کو دوبارہ نصب کیا گیا اور جیسے ہی یہ کام مکمل ہوا تو اسے اب دوبارہ سے لگادیا گیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں جب بھی رومانوی فلم یا محبت بھری داستان کا تذکرہ ہوتا ہے تو ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے اور وہ ہے ‘کنگ خان’ کا، ان میں وہ صلاحیت ہے جو اپنے مخصوص انداز سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپرہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ،’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی کئی فلموں میں رومانوی ہیرو راہول کا کردار ادا کیا جب کہ ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘چلتے چلتے’ میں انہوں نے ‘راج’ کا کردار ادا کیا جو ان کی پہچان بن گئے۔ شاہرخ خان نے اب تک 80 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے اور انہیں صرف ہیرو ہی نہیں بلکہ منفی کرداروں میں بھی پسند کیا گیا ہے۔

ان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ 14 بار فلم فیئر ایوارڈ جیت چکے ہیں جو کسی بھی اداکار کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ جبکہ ان کا شمار بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، شاہ رخ نے کمائی کے معاملے میں ٹام کروز، ٹام ہینکس اور ایڈم سینڈلر جیسے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔ خان فلموں کے لیے 40 سے 50 کروڑ جب کہ اشتہارات کے لیے 22 کروڑ وصول کرتے ہیں۔ اگر ان کی نجی زندگی پر نظر ڈالیں تو انہوں نے شادی اپنی پنجابی ہندو گرل فرینڈ گوری چھیبر سے چھ سال تک محبت کرنے کے بعد روایتی ہندو رسم و رواج کے مطابق کی تھی۔ ان کا بیٹا آریان 1997 میں اور بیٹی سہانا 2000 میں پیدا ہوئی جبکہ 2013 میں ان کا تیسرا بیٹا ہوا جس کا نام ابرام رکھا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago