پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو اپنے ہی گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پچھلے کئی دنوں سے حیران کن اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا البتہ اب کورونا وائرس ملک کی پارلیمنٹ کی راہداریوں تک پہنچ چکا ہے جہاں اس نے اس قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو متاثر کیا۔ اب اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ جس کے بعد میاں شہباز شریف نے اپنے آپ کو مڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اب سے کچھ دیر قبل بذریعہ ٹوئیٹ میاں شہباز شریف کو کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیا ہے ساتھ ہی پارٹی کے صدر کے لئے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کردی۔ یاد رہے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
جبکہ ڈپٹی سیکریٹری عطاء اللہ تارڑ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔ انہوں مزید شہباز شریف کو 9 جون کو نیب عدالت میں پیش کرکے ان کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی پیشکش کی تھی۔ عوام سے ان کی صحت کے لئے دعا کی اپیل ہے۔
واضح رہے حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں چند بڑے سیاسی نام بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جن میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر مملکت شہریار آفریدی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ابرالحق جبکہ ایم این اے اسامہ قادری اور ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری، اے این پی کے بشیر بلور، پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری، احسن اقبال اور انجینئر امیر مقام کا نام سرفہرست ہے۔ سب رہنما اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں۔ جبکہ اب تک دو صوبائی اراکین اسمبلی شاہین رضا اور مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے البتہ اموات کی تعداد بھی 2 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا چکا ہے اور سخت لاک ڈاؤن کی ہدایت بھی دی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…