شہباز تاثیر کی معروف ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر کی مقبول ترین ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے کیونکہ جوڑے کی مایوں کی تقریب کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے ماڈل نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کے درمیان تعلقات تھے اور رواں برس مئی میں دونوں کو میڈیا کے سامنے بھی کئی بار ملتے دیکھا گیا۔ اسی وقت سے ہی ان کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں، اب ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلی خبریں درست تھیں۔

Image Source: Instagram

شادی کے حوالے سے اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی اعلان نہیں کیا۔

ان کی وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں نیہا راجپوت کو مایوں میں نارنجی شلوار قمیض اور شہباز تاثیر کو آف وائٹ کرتے شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ان تصویروں میں دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ خوش دیکھائی دے رہے ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

انسٹاگرام پر ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں ان کے ہمراہ ماڈل واداکارہ ابیر رضوی سمیت دیگر ماڈلز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مایوں کی ویڈیو میں شہباز تاثیر بھی خوشگوارموڈ میں نظر آرہے ہیں نیز تقریبات میں دونوں کے اہل خانہ رقص بھی کر رہے ہیں۔

Image Source: File

واضح رہے کہ شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ 2010 میں معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن اس جوڑے نے دسمبر 2019 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Image Source: Instagram

تاہم علیحدگی کے بعد ماہین غنی کی طرف سے خاموشی رہی البتہ دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔انہوں نے ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی۔ مزید یہ بھی کہا کہ میری خوش قسمتی سے اب طلاق ہوگئی ہے اور خواہش ہے کہ وہ سکون اور سلامتی کے ساتھ رہیں۔

بعدازاں ، اس بات پر نیہا راجپوت نے کہا تھا کہ ان لوگوں کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے جو خاموش رہتے ہیں ، ہمیشہ کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی خاموش ہے تو اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ وہ غلط ہے۔ ماڈل نیہا نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ جب بھی کوئی چیز سامنے آتی ہے تو لوگوں کے ماڈل کو گھر تباہ کرنے کی وجہ قرار دینا بے حد آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے جواب میں ماہین غنی کی سلامتی اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو 4 جنوری 2011 کو اسلام آباد میں اپنے والد کے قتل کے7 ماہ 22 دن بعد گلبرگ لاہور میں اپنے دفتر سے اغواء کرلیے گئے تھے۔ شہباز تاثیر چار سال 6 ماہ اور 12 دن (1652 دن) بعد مارچ 2016 میں بحفاظت گھر واپس لوٹ آئے تھے۔ تقریباً پانچ سال شہباز تاثیر کی غیر موجودگی میں ان کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی ثابت قدم رہیں اور بہادری سے یہ وقت گزارا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر کی بحفاظت بازیابی کی دعاؤں کی التماس کیا کرتی تھیں اور ان کی بازیابی کے بعد 2017 میں اس جوڑے کے گھر بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago