گزشتہ ماہ مشہور ومعروف پاکستان اداکار شہریار منور کو بالی ووڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ دبئی میں ناموس نامی ایک نامور یونانی ریستوران میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس حوالے سے پری ہٹ لو اسٹار نے ہندوستانی اسٹار کے ساتھ وائرل تصویر کے بارے میں تفصیلات آگاہ کر دیا ہے۔
فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2021 کی رنگا رنگ تقریب اکتوبر میں دبئی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ہندوستان، پاکستان اور ترکی کی کئی مشہور شخصیات ایک ساتھ اکٹھی دیکھائی دیں۔ جہاں فنکاروں کو اپنی اپنی انڈسٹریز میں خدمات فراہم کرنے پر سہرایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق، پدماوت اسٹار دبئی میں اپنی نئی فلم فائٹر کے کچھ حصوں کو فلمائے جانے کے لیے موجود ہیں، جس میں ہریتک روشن کی اداکاری اور سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری شامل ہے۔ دپیکا پڈوکون کے ساتھ راؤ علی خان، دبئی میں مقیم کامیڈین اور اداکار نتن آر میرانی اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے، جو ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔
اس حوالے سے فوچیا میگزین سے بات کرتے ہوئے پرے ہٹ لو اسٹار شہریار منور نے انکشاف کیا کہ تصویر وائرل ہوتے ہی انہوں نے اسے سوشل میڈیا سے ہٹوالیا تھا۔
شہریار منور نے بتایا کہ ان کی اور دپیکا پڈوکون کی ملاقات حادثاتی طور پر ہوئی تھی، وہ جن دوستوں سے ملنے گئے تھے، ان سے ملنے کے لیے دپیکا پڈوکون بھی وہاں آئی تھیں اور پھر ان دونوں کے درمیان بطور فنکار نہیں بلکہ ایک عام انسان گفتگو بات چیت ہوئی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل کرکے ان دونوں سے متعلق غلط باتیں پھیلانا شروع کی گئی تھیں، جس پر انہوں نے اپنی پی آر ٹیم کی خدمات حاصل کرکے بہت ساری جگہوں سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کروادیں۔
شہریار منور کے مطابق ان کی اور دپیکا پڈوکون کی ملاقات ذاتی تھی اور ان کی پرائیویسی میں مداخلت کرکے ان کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ان کی اس تصویر کے وائرل ہونے سے ان سمیت بولی وڈ اداکارہ کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ ہوسکتا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی بھی فلم یا دوسرے منصوبے میں کام نہیں کرنے جا رہے، بس وہ اتفاقی ملاقات تھی، جسے غلط رنگ دیا گیا۔
اس موقع پر شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں فلم فیئر ایوارڈز میں شرکت کے لیے گئے تھے، جہاں انہیں ان کی مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ پر ایوارڈ دیا گیا مگر کسی بھی ویب سائٹ نے اس متعلق کوئی خبر نہیں دی۔ جس پر انہوں نے کچھ سوشل میڈیا پلکٹ فارمز اور شوبز ویب سائٹس پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے مشہور شوبز ستارے
واضح رہے گزشتہ برس اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی نے لو پرے ہٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، یہ فلم جہاں باکس آفس پر کامیاب رہی تھی وہیں دونوں فنکاروں کی قربتوں سے متعلق بھی خبریں زیرگردش رہی تھیں۔
بعدازاں مایا علی نے ایک لائیو سیشن کے دوران اس پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان باتوں پر کیا رائے دی جائے البتہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شہریار منور اور مایا علی یہ اپنی فلم کی پروموشن کے لئے کرہے ہیں اور کافی لوگوں کا الگ ہی خیال ہے۔ میں اور شہریار اکثر ایک دوسرے سے کام کے سلسلے میں اور اپنے پروجیکٹس کو لیکر بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ ان دنوں کام نہیں ہے تو اتنی کوئی بات چیت نہیں، اس پر اور کہا جاسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…