شادی کی صحیح عمر کیا ہے؟ صدف کنول نے بتادیا

پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل صدف کنول نے لڑکیوں کو شادی کی صحیح عمر بتادی۔انہوں نے کنواری لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جب وہ سمجھدار ہوجائیں تو ان کو شادی کرلینی چاہئے۔

اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنے شوبز کیریئر سمیت شادی شدہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور شو میں موجود آڈینس کے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

Image Source: Instagram

شو میں دوران گفتگو ماڈل  کا کہنا تھا شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے، لڑکیاں مستقبل کے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف ایک فیشن سے بھرپور شادی کی تقریب کا تصور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے جب ان کی عمر ہوجائے اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔

ماڈل و اداکارہ صدف کنول شوہر اور شادی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں، حالیہ دنوں میں بھی انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے خیال میں بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف گفٹ لینا چاہیے، بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے علاوہ شہروز کو کچھ تحفہ نہیں دیا، زیادہ سے زیادہ انہوں نے شہروز کو پرفیوم، گلاسز یا پھر کوئی اسپیکر دئیے ہوں گے۔

Image Source: Instagram

قبل ازیں، صدف کنول ازدواجی زندگی سے متعلق اپنے دئیے گئے ایک بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوئیں تھیں۔صدف نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔ان کا یہ بیان ٹوئٹر پر موضوعِ بحث بنا،کچھ صارفین نے اس بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے لئے تعریفوں کے پل باندھے جب کہ بعض نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ دو سال قبل صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی ہوئی جبکہ گزشتہ برس ان کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہوئی، جس کا نام انہوں نے سیدہ زہرہ سبزواری رکھا ہے۔اس سے قبل بھی شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے ایک بیٹی نورے ہے۔

مزید برآں، صدف کنول کا شمار پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے جو اپنی خوبصورتی کے باعث ہر فیشن ڈیزائنر کی پہلی پسند ہوتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ اپنی فین فولوئنگ سے سوشل میڈیا پر بھی باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 1 ملین یعنی 10 لاکھ فالوورز ہیں۔ صدف کنول 2014ءسے پاکستانی فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں، اُنہوں نے 2017ء میں فلم ’بلو ماہی‘ میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے ایک گانے میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago