شان شاہد کی بغیر شرٹ کی تصاویر پر لوگوں کی تنقید

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے حال ہی میں اپنی فٹنس کی جدوجہد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔

Shaan Shahid Shirtless Photos

شان نے حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس شیئر کی، ان کی پوسٹ کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لیتے بنا شرٹ کے دیکھا گیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے‘

اداکار کو صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر ملا جلا ردعمل ملا۔کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس جرنی کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔صارفین کی جانب سے ملنے والی اس تنقید کے بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا

مذید پڑھیئں

سید نور اور جاوید شیخ کا لڑکیوں کو پھسانے میں مقابلہ

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید ملنے پر شان شاہد نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کرتے ہوئے ایک پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ٹرولز کا بھرپور جواب دیا۔

۔شان شاہد نے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔‘انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دنیا میں مردوں کو شرٹ لیس ہونے کا حق حاصل ہے، اور اگر کوئی اس حق کو بدلنا چاہے تو وہ اپنے خیالات پوسٹ کر کے اس کا اظہار کرسکتا ہے‘۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو ان حقوق سے مسئلہ ہو، لیکن میں نے یہ معاشرہ نہیں بنایا، میں اس کا صرف ایک حصہ ہوں۔ تاہم، اگر کوئی اسے تبدیل کرنا چاہتا ہے، تو وہ خوش آمدید ہیں۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان کی پوسٹ میری پوسٹ سے زیادہ وائرل ہوگی۔‘

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago