جو لوگ عموماً فضائی سفر کرتے ہیں، انہیں ایک فکر جو ہمیشہ رہتی ہے کہ کہیں دیر سے پہنچنے پر فلائٹ مس نہ ہو جائے تو وہ اس کے لئے گھر پر جلد از جلد تیار کرکے وقت سے پہلے ائیرپورٹ پہنچتے ہیں۔ کیونکہ فضائی میں ایک فلائٹ کے بعد دوسری فلائٹ میں وقت اور کرایہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر فلائٹ کا دیر سے آڑان بھرنا بھی ایک حقیقت ہے جسے ہم عام الفاظ میں فلائٹ کا لیٹ ہونا کہتے ہیں۔ جس سے اکثر اوقات لوگوں ائیرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے، اور افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں یہ مسئلہ شاید تھوڑا زیادہ ہی ہے۔ لیکن اس دوران لیٹ فلائٹ پر اس حد تک ائیر پورٹ پر رل جانے کے بعد آپ کو اچانک کوئی یہ بتائے کہ آپ نے جہاز کی بس پر سفر کرنا ہے تو آپ اس وقت کیا کریں گے؟؟؟
جی ہاں ایسا ہی ایک انوکھا اور حیران کر دینے والا پیش آیا پشاور میں، جہاں ملک کی مشہور پرائیویٹ ائیر لائن سیرین ائیر نے موقع پر موجود مسافروں کو حواس باختہ کردیا ،کیونکہ مسافر تو گھر سے فضائی سفر کا سوچ کر نکلے تھے لیکن مسافروں کی تعداد کم ہونے پر ائیر لائن انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ مسافروں کو لوکل بس پر سفر کروا دیا جائے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز پشاور میں پیش آیا جہاں مسافروں نے پشاور سے اسلام آباد سفر کرنے کے لئے سیرین ائیر لائن کا انتخاب کیا۔ جسے شام کے 4 بجے اڑان بھرنی تھی تاہم فلائٹ کو لیٹ کرکے صبح 10 بجے کردیا گیا لیکن بات پھر یہی ختم نہیں ہوئی چند وجوہات کی بنا پر اسے 12 بجے کردیا گیا۔
تین بار وقت تبدیل ہونے کے بعد ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ فلائٹ کو منسوخ کردیا گیا۔ اور پھر ائیرپورٹ مسافروں کے لئے ہوائی جہاز کی جگہ بس کا انتظام کیا گیا اور تعجب کی بات یہ کہ بس بھی ائیرپورٹ شٹل سروسز کی بس نہیں بلکہ ایک لوکل بس منگوائی گئی۔
اس تمام صورتحال پر جب موقع پر موجود مسافروں نے سوال کیا تو انتظامیہ کے لوگوں نے بتایا کہ اس فلائٹ میں مسافروں کی تعداد نامکمل تھی، 65 سے کم مسافر ہونے پر ائیر بس کو نہیں چلایا جاتا ہے۔ لہذا اس فلائٹ کو کینسل کردیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات کہنا غلط نہ ہوگی اس دنیا میں آج تقریباً ہر چیز کا تعین کرلیا جاتا ہے لیکن موت کے علاوہ صرف ایک فلائٹ لیٹ کا معاملہ ہے کبھی بھی متوقع ہے۔ البتہ ہمارے ملک میں جگاڑی نظام کے ماہرین نے اس کا بھی حل ڈھونڈھ نکلا ہے، آپ خریدیں جہاز کا ٹکٹ اگر انتظامیہ کو کوئی مسائل پیش آئیں گے تو انتظامیہ اپنا نقصان بچانے کے لئے خوار ہوتے ہوئے مسافروں کو بسوں میں سفر کروا دے گی۔ یعنی اپنا نقصان نہ ہو، مسافر کا کیا ہے، غصہ کریں گے اور پھر بھول جائیں گے۔
ایسی بات نہیں کہ دنیا میں کبھی کسی ائیر لائن کی فلائٹ کینسل نہیں ہوتی ہے، بلکل فلائٹ کینسل ہوتی ہیں البتہ ان کے مسائل یا تو انجن کی خراب، موسم کی خرابی کے باعث ہوتی لیکن سیرین ائرلائن کا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے، طے شدہ فلائٹ کو پہلے ملتوی کیا گیا پھر مسافر نامکمل ہونے پر منسوخ کردیا۔ جس میں ایک بار بھی ائیرپورٹ پر کھڑے مسافروں کے بارے میں سوچا بھی نہیں گیا۔
واضح رہے کچھ ماہ قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کا جہاز کراچی میں لینڈنگ کت دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا، اس ہی دوران وسیع پیمانے پر ہونے والی تحقیقات کت دوران ایک اور بات بھی کھل کر سامنے آئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 150 کے قریب ایسے پائلٹ ہیں جن کے پاس لائسنس نکلی ہے، اس فہرست سیرین ائیر لائن کے بھی 10 پائلٹس کے نام شامل تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…