کیا آپ کو معلوم ہے سینٹ الیکشن کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے؟

پاکستان میں مجلس شوریٰ یعنی پارلیمان کے دو ایوان ہوتے ہیں، ایوان زیریں (قومی اسمبلی) اور ایوان بالا (سینٹ)ہوتا ہے۔ پارلیمینٹ میں سینٹ قانون ساز حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے بات کی جائے تو یہ 1973 کا آئین پاکستان کا تیسرا نافذالعمل آئیں ہے، موجودہ آئین کی 12 اپریل سن 1973 کو منظوری دی گئی جبکہ 14 اگست 1973 کو یہ آئین باقاعدہ طور پر نفاذ ہوا۔ اس آئین ساز اسمبلی نے چاروں صوبوں کی آبادی کے تناسب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سینٹ کے ادارے کو قائم کیا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کو یکساں نمائندگی دی گئی۔

Image Source: geo.tv

سینٹ کتنے ممبران پر مشتمل ہے؟

پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینٹ میں 104 سینیٹرز ہیں یعنی اِس ایوان میں چاروں صوبوں سے کُل 23 ارکان ہیں۔ جن میں سے 14 عمومی ارکان یعنی جنرل نشست، 4 خواتین، 4 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیتی رکن ہے۔ فاٹا سے 8 عمومی ارکان سینیٹ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد سے کُل 4 ارکان ہیں جن میں سے 2 عمومی جبکہ ایک خاتون اور ایک ہی ٹیکنوکریٹ رکن ہے۔

Image Source: senate-gov.pk

چیئرمین سینٹ

ایوان بالا میں چیئرمین سینٹ ایک انتہائی اہم آئینی عہدہ ہے، صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ قائم مقام صدر ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی ہیں۔

سینیٹر کی آئینی مدت

ایوان بالا میں سینیٹرز کی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں اور باقی نصف ممبران برقرار رہتے ہیں۔ ریٹائر ہوجانے والے نصف ممبران کی جگہ نئے ممبران منتخب کر لئے جاتے ہیں اس طرح ایوان بالا اپنا تسلسل برقرار رکھتا ہے۔

سینٹ الیکشن
قومی اسمبلی کے برعکس سینٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری اور ترجیحی ووٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جاتے ہیں، جس کی گنتی کا طریقہ ِکار مشکل اور توجہ طلب ہوتا ہے۔

سینٹ الیکشن سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے؟ یہ آخر کیا ہے؟

سینٹ میں انتخابات کا طریقہ کار قومی اسمبلی سے بالکل مختلف ہے۔ سینٹ میں ووٹ سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ سسٹم STV کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ یہ نظام انیسویں صدی میں برطانوی ریاضی دان تھامس رائٹ ہال نے متعارف کیا تھا۔ آج بھی ووٹنگ کا یہ طریقہ نظام متعدد ممالک میں رائج ہے۔

سینٹ میں ووٹنگ کا طریقہ کار

اراکین سینٹ کو چننے کے لئے اور اس ووٹنگ سسٹم کو سمجھنے کے لئے ہم ایک آفس کی مثال لیتے ہیں ،جس میں ایک کمیٹی بنائی جانی ہے جس کے لئے 5 امیدواروں کو چُناؤ کرنا ہے جب کہ اس آفس کا اسٹاف 50 افراد پر مشتمل ہے۔

چنانچہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے آفس اسٹاف کی کُل تعداد یعنی 50 کو 5 سے تقسیم کردیں گے 5/50 تو 8 کا ہندسہ آئے گا جو کہ گولڈن فگر ہے۔ مطلب کہ ہر امیدوار کو جیتنے کے لئے 10 ووٹ درکار ہیں ۔اب ووٹنگ کے عمل کے لئے آفس کے اسٹاف کو بیلٹ پیپر تقسیم کئے جائیں گے جس میں ان چاروں امیدواروں کے نام درج ہونگے۔ اس بیلٹ پیپر پر وہ اپنی ترجیح کی بنیاد پر امیدوار کو 10 میں سے نمبر دیں گے، پسندیدہ امیدوار کو سب سے زیادہ اور کم پسندیدہ کو کم نمبر دیں گے۔

ووٹنگ کے اختتام پر ان بیلٹ پیپرز کی نمبرنگ امیدواروں کی جیت کا فیصلہ کرے گی۔ ان بیلٹ پیپر میں جس امیدوار کے نمبر سب سے زیادہ اور اضافی ہونگے تو وہ کمیٹی کے لئے منتخب ہوجائے گا لیکن اس کے اضافی نمبر اس ووٹنگ میں دوسری ، تیسری ترجیحی والے امیدوار کو ٹرانسفر کردئیے جائیں گے یعنی باقی امیدواروں کے لئے دوبارہ ووٹنگ نہیں کی جاتی بلکہ ایک ہی ووٹ پر موجود نمبر امیدواروں میں منتقل کیے جاتے ہیں اور اس طرح یہ عمل جاری رہتا ہے۔ اسی لئے اس طریقہ کار کو سنگل ٹرانسفرایبل ووٹنگ کہا جاتا ہے۔ اس ووٹنگ سسٹم کے تحت اراکین سینٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے پھر ان اراکین میں سے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کئے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ سینٹ انتخابات 2021 کے بعد مرکز میں برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف 28 نشستوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 19 نشستوں کے ساتھ دوسری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے 18 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آ سکتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago