سات ماہ بعد غیر ملکی زائرین کو عمرے کی اجازت

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سات ماہ پہلے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرے کے فریضے پر پابندی عائد کر دی تھی، تاہم اب حکومت سعودی عرب کی جانب سے سات ماہ کے وقفے کے بعد غیر ملکی زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت پھر سے دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کو سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کی طرف پہلا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تقریبا 10،000 غیر ملکی عازمین عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ اب روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد نماز باجماعت ادا کر سکیں گے۔ اس دوران عمرے کی ادائیگی کے لئے آنے والے عازمین سعودی عرب میں محض 10 دن قیام کرسکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق غیر ملکی عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عرب پہنچنے کے بعد تین دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ساتھ ہی عازمین کے لیے اعلی ترین طبی معیار اور پروٹوکولز کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ 50 سال یا اس سے کم عمر کے تمام لوگوں کے کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ کی چار تایخ یعنی 4 اکتوبر کو حکومت سعودی عرب کی جانب سے مقامی افراد کو ناصرف عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی تھی بلکہ ساتھ ہی مسجد نماز پڑھنے کی بھی اجازت دے دی تھی تاہم اس دوران احکامات جاری کئے گئے تھے کہ مسجد میں محض 30 فیصد تک لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ دوسری جانب حکومت سعودی عرب نے رواں برس فروری کے مہینے کورونا وائرس کے پھیلاؤ خطرے کے پیش نظر، عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ البتہ 18 اکتوبر کو خلیجی ریاست نے 15،000 زائرین کو روزانہ عمرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے اس برس حج کے موقع پر بھی سخت پابندیاں لگائی گئی تھیں۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دنیا بھر کے لوگوں کو سعودی عرب آنے اور حج کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس سلسلے میں صرف سعودی عرب میں مقیم افراد نے ہی اس سال حج ادا کیا تھا جن کی تعداد دس ہزار تھی۔

خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکام نے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو حفاظتی ہدایات اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مارچ میں ریاست ہائے متحدہ میں کورونا وائرس کا پہلا واقعہ سامنے آیا تھا، سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 347،282 کے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 5،402 ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago